مہاراشٹر انتخابات: بی جے پی ریاستی صدر چندرکانت پاٹل پر بیرونی ہونے کا الزام 

Source: S.O. News Service | Published on 8th October 2019, 7:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،08/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2019: ریاست کی کوتھروڈ اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔پارٹی نے اس سیٹ پر بی جے پی کے ریاستی صدر چندرکانت پاٹل کو امیدوار بنایا ہے۔ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض پارٹی کے ایک گروپ نے چندکانت پاٹل کو بیرونی امیدوار کہہ کر ان کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ پاٹل بنیادی طور پر کولہاپور کے رہنے والے ہیں اور اسے لے کر کچھ پارٹی کارکن ان پر بیرونی ہونے کا الزام لگا رہے تھے۔بیرونی ہونے کا الزام جھیل رہے پاٹل نے کہاکہ دوسرے مقام پر رہ کر الیکشن لڑنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ہر پارٹی کا اپنی حکمت اور منصوبہ بندی ہوتی ہے اور کارکنوں سے اس سیٹ سے الیکشن لڑنے کو بھی کہا جاتا ہے جہاں وہ نہیں رہتے ہیں۔پاٹل نے کہا کہ وہ اپنے دوست کے کہنے پر ان کے یہاں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوتھروڈ میں انہوں نے عوام سے ملنے کے لئے ایک دفتر کرائے پر لیا ہے۔پاٹل کو مہاراشٹر نونرما سینا کے امیدوار کشور شندے کے خلاف کھڑا کیا گیا ہے۔شندے کو کانگریس اور این سی پی کی حمایت حاصل ہے۔بتا دیں کہ بی جے پی مہاراشٹر میں 150 سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے۔بی جے پی نے 124 سیٹیں شیوسینا کو دی ہیں، جب کہ 14 سیٹوں پر این ڈی اے کے اتحادی جماعتوں نے اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے 21 اکتوبرکوپولنگ ہونی ہے۔اسمبلی انتخابات کے نتائج ہریانہ کے ساتھ ہی 24 اکتوبر کو اعلان کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...