امرت مہوتسو کے موقع پربھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام ہوگی جشن آزادی کی مہا بائک ریلی؛ عوام الناس سے شرکت کی درخواست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th August 2022, 6:58 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 14/اگست (ایس او نیوز)15 اگست کو ہندوستان کی یوم آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی خوشی میں پورے ملک میں امرت مہوتسو منایا جارہا ہے، اس مناسبت سے بھٹکل میں قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے  15/ اگست شام ساڑھے چار بجے  ساگر روڈ کانوینٹ گراونڈ سے  ایک  شاندار بائک ریلی   نکالے جانے کا اعلان کیا  گیا ہے۔ جس میں ہندو مسلم سبھی  سماج کے لوگوں کو شریک ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔

تنظیم  دفتر میں بلائی گئی پریس کانفرنس میں  بائک ریلی کے کنوینر عنایت اللہ شاہ بندری نے بتایا کہ  مسلم  عید کے موقعوں پر  خوشیاں مناتے ہیں،  دیگر سماج کے لوگ بھی اپنے اپنے تہواروں  کے موقع  پر خوشیاں مناتے ہیں اور جلوس اور جلسوں کا انعقاد کرتے ہیں،  15 / اگست  تمام ہندوستانیوں کے لئے خوشیاں منانے کا دن ہے ، اس  لئے تمام سماج اور طبقوں کے لوگوں کو   اس دن پورے جوش و خروش کے ساتھ تہوار کی طرح منانا چاہئے۔ آزادی کے پچاس سال  مکمل ہونے پر بھٹکل میں  جشن کا ماحول تھا، مگر اس بار  ملک 75 واں یوم آزادی کا جشن منارہا ہے ، مگر بھٹکل میں   جشن کا ماحول نظر نہیں آرہا ہے، اس کو دیکھتے ہوئے مجلس اصلاح و تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ تنظیم کی طرف سے تمام سماج کے لوگوں کو ساتھ لے کر ایک بائک ریلی کا  اہتمام کیا جانا چاہئے،ا سی مناسبت سے  15 اگست کو منعقدہ بائک ریلی میں تمام  سماج کے لوگوں کو شریک ہونے کی دعوت دی گئی ہے، سبھی پنچایت کے صدر، نائب صدر سمیت تمام اراکین کو بھی مدعو  کیا گیا ہے۔ میونسپالٹی کے کونسلروں سمیت  بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کے افسران کو بھی اس ریلی میں شریک ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس مناسبت سے  15 اگست کی ریلی نہایت شاندار ہوگی۔

تنظیم کی طرف سے بھٹکل کے تمام لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی بائک لے کر ریلی میں شریک ہوجائیں۔ عنایت اللہ شاہ بندری نے بتایا کہ ریلی میں صرف بائک کو ہی اجازت ہوگی،  ہر بائک پر صرف دو لوگ ہوں گے، بائک  چلانے والے کے لئے ہیلمیٹ پہننا لازمی ہوگا، اسی طرح   18 سال یا زائد عمر والوں کو ہی اس ریلی میں شریک ہونے کی اجازت ہوگی۔

 بارش پر بھی نہیں رُکے گی ریلی:   بھٹکل میں چونکہ گذشتہ کئی دنوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،  کبھی لگاتار بارش ہوتی ہے ، کبھی رُک رُک کر بھی بارش ہوتی ہے، مگر  بائک ریلی کے دوران بارش ہو یا نہ ہو، ریلی  اپنے وقت کے مطابق  نکلے گی  اور بارش سے یہ ریلی نہیں رُکے گی۔ عنایت اللہ شاہ بندری نے بتایا کہ ریلی کانوینٹ گراونڈ سے ٹھیک 4:30 بجے نکلے گی۔ شمس الدین سرکل سے ہوتے ہوئے  اولڈ بس اسٹائنڈ سے سلطانی اسٹریٹ سے آگے بڑھتے ہوئے چوک بازار میں مُڑ کر محمد علی روڈ ہوتے ہوئے پھول بازار کی طرف جائے گی ، وہاں سے    چن پٹن ہنومان دیوستھان کے قریب سے  ہوکر ماری کٹہ ، مین روڈ ہوتے ہوئے واپس سرکل کی طرف جائے گی، وہاں سے نیشنل  ہائی وے سے ہوتے ہوئے  تیگنگونڈی  کراس پر مُڑ کر  مدینہ کالونی ہوتے ہوئے امین الدین روڈ پر مُڑے گی اور سیدھے تعلقہ اسٹڈیم (وائی ایم ایس اے ) میدان پہنچے گی۔ میدان میں   تنظیم کی طرف سے  کلمہ تشکر پیش کیا جائے گا  جس کے ساتھ ہی ریلی اختتام کو پہنچے گی۔

رات کو عوامی جلسہ:   یوم آزادی کے موقع پر کن کن لوگوں نے جام شہادت  نوش فرمایا، کن کن لوگوں نے کس طرح کی لڑائی  لڑی اور اس ملک کو آزاد کیا، اس تعلق سے  عوام الناس کو مکمل معلومات فراہم کرنے کے لئے  رات نو بجے  اولڈ بس اسٹائنڈ کے قریب واقع پبلک چبوترے پر ایک عوامی جلسہ منعقد کیا گیا ہے جس میں  جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی اور مولانا الیاس جاکٹی ندوی  خطاب فرمائیں گے۔

عوامی جلسہ کے تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے  اس پروگرام کے کنوینر عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے بتایا کہ اس ملک کو آزادی دلانے میں  بہت سارے لوگوں نے  قربانیاں دی ہیں، بہت سارے لوگوں نے جیل کی ہوا کھائی ہے۔ نئی نسل کو اس تعلق سے معلومات فراہم کرنے اور آزادی کے مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے  بعد نماز عشاء اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بھٹکل کے تمام عوام سے اس پروگرام میں شریک ہونے کی درخواست کی ہے۔

تنظیم صدر ایس ایم پرویز نے اخبارنویسوں کا استقبال کیا ، تنظیم کے  رکن انتظامیہ  محمد صادق مٹا نے آخر میں شکریہ ادا کیا،میونسپل نائب صدر قیصر محتشم،  عبدالسمیع کولا اور   تعصیم   بائیدہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔