میگھالیہ ہائی کورٹ تبادلہ کی مخالفت میں مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کا استعفیٰ

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2019, 6:17 PM | ملکی خبریں |

 نئی دہلی،7ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس وجیا کے تاہلرمانی نے سپریم کورٹ کالجیم کے اس فیصلے پر ناراضگی ظاہر کی ہے، جس میں ان کا تاریخی مدراس ہائی کورٹ سے میگھالیہ ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔اس فیصلے کی مخالفت میں چیف جسٹس تاہلرمانی نے اپنا استعفیٰ صدر رام ناتھ کووند کو بھیج دیا ہے۔انہوں نے اپنے استعفیٰ کی ایک کاپی چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی بھی بھیجی ہے۔جسٹس تاہلرمانی کو 26 جون 2001 کو محض 43 سال کی عمر میں بمبئی ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔12 اگست 2008 کو انہیں مدراس ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا،ملک کی 25 ہائی کورٹ میں جسٹس تاہلرمانی اور جسٹس گیتا متل تنہاخاتون چیف جسٹس ہیں۔جسٹس تاہلرمانی کو 2 اکتوبر 2020 کو ریٹائر ہونا تھا، اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے تقریبا ایک سال پہلے ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔بتا دیں کہ 28 اگست کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی کالجیم جس جسٹس ایس اے بوبڑے، این وی رمنا، ارون مشرا اور آریف نریمن بھی شامل تھے، نے میگھالیہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس گیتا متل کا مدراس ہائی کورٹ ٹرانسفر کیا تھا۔اس کے ساتھ ہی جسٹس تاہلرمانی کا تبادلہ میگھایل ہائی کورٹ کر دیا گیا تھا۔میگھالیہ ہائی کورٹ میں چار جج شامل ہیں، جبکہ مدراس ہائی کورٹ میں 75 جج ہیں۔اپنے استعفیٰ میں جسٹس تاہلرمانی صدر سے انہیں فوری عہدے سے آزاد کرنے کی درخواست کی ہے۔صدر نے ان کے استعفیٰ کو آگے کی کارروائی کے لئے حکومت کو بڑھا دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...