مدینہ منورہ خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر،برطانوی ٹریول ایجنسی کا سروے ، ٹاپ 5میں دبئی اور ابو ظہبی بھی شامل

Source: S.O. News Service | Published on 20th February 2022, 11:23 AM | خلیجی خبریں |

ریاض،20؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کو تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔برطانیہ کی مشہور  ٹریول ایجنسی’انشور مائے ٹرپ‘ نے ایک سروے کروایا ہے اور خواتین کے لحاظ سے محفوظ ترین شہروں کی درجہ بندی جاری کی ہے۔ یہ درجہ بندی اس لحاظ سے بھی ہے کہ اگر کوئی خاتون تنہا  سفر کرتی ہے تو کون سا شہر اس کے لئے سب سے زیادہ محفوظ ہے۔ اس فہرست میں مسلمانوں کے مقدس ترین شہر  مدینہ منورہ کو پہلا مقام دیا گیا ہے۔ سروے کے مطابق مدینہ پوری دنیا میں وہ شہر ہے جہاں خواتین  بالکل محفوظ و مامون ہیں اور تنہا سفر کرنے کے معاملے میں بھی انہیں کوئی خطرہ پیش نہیں آتا۔ مدینہ کو سروے میں10 میں سے10 پوائنٹس دئیے گئے ہیں۔ دوسرے اور تیسرے مقام پر  متحدہ عرب امارات  کے 2شہر دبئی اور ابو ظہبی ہیں۔ ان دونوں شہر وں کو 10 میں سے 9.60 پوائنٹس ملے ہیں۔چوتھے مقام پر  چینی شہر مکائو اور پانچویں پر تھائی لینڈ کا شہرچیانگ مائی ہے۔

اس سروے اور رینکنگ کے بارے میں ٹریول ایجنسی کی نائب صدر سوزین مائورو نے کہا کہ ہمارے پاس پورے یورپ اور امریکہ سے ٹریولنگ کی انکوائری آتی ہے اور ہم ٹرپس کا منصوبہ بناتے ہیں۔ ان انکوائریوں میں سب سے زیادہ سوال یہی ہو تا ہے کہ وہ جہاں جارہے ہیں وہ شہر خواتین کے لحاظ سے محفوظ ہے یا نہیں۔ اسی وجہ سے ہم وقتاً فوقتاً یہ سروے کرواتے رہتے ہیں۔سوزین کے مطابق گزشتہ مرتبہ بھی جو سروےہوئے تھے ان میں مشرق وسطیٰ  کے شہر اور عرب ممالک کے شہروں کو زیادہ سے زیادہ پوائنٹس ملے تھے۔ واضح رہے کہ تازہ سروے میں خواتین کے رات کے اوقات میں محفوظ تنہا سفر، صنفی بنیاد پر حملے کے خطرات اوران شہروں میں سفر کے دوران پیش آنے والے خطرات کا جائزہ لیا گیا اور ان شعبوں  کے لحاظ سے شہروں کو10 میں سے پوائنٹس د ئیے گئے۔

اس سروے میں خواتین کی حفاظت کے لحاظ سے جہاں ٹاپ 5 شہر سامنے آئے ہیں وہیں یہ حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ یورپ اور امریکہ جو خواتین کی حفاظت اور صنفی مساوات کا اتنا دم بھرتے ہیں ان کا ایک بھی شہر خواتین کے لئے محفوظ و مامون قرار نہیں دیاگیا۔ اس فہرست میں کم محفوظ شہروں میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ ،  دوسرے پر فرانس کا شہر پیرس ،  تیسرے پرہندوستان کا دہلی، پھرکوالالمپور اور جکارتہ ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...