مدھیہ پردیش سیلاب: کئی اضلاع میں الرٹ جاری، اسکول بند، خالی کرائے گئے علاقے

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2019, 7:42 PM | ملکی خبریں |

بھوپال،9ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش کے کئی علاقوں میں مسلسل بارش سے ہاہاکار مچا ہے۔کئی علاقوں میں سیلاب کے حالات بن گئے ہیں۔گھر پانی میں ڈوب گئے ہیں تو لوگوں کو ریسکیو کرانے کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔بھوپال میں اتوار کو ایک ڈیڑھ سال کے بچے سمیت دو لوگوں کی موت ہو گئی،بارش کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے بھوپال، شمسی، سیون سمیت تمام اضلاع میں اسکولوں کی چھٹی کر دی گئی ہے،عام زندگی درہم برہم ہو گئی،جبکہ کچھ وقت کے لئے بھوپال اور اندور اور بھوپال اور ساگر کے درمیان سڑک ٹریفک متاثر ہو گیا تھا۔مسلسل بھاری بارش کی وجہ سے ضلع کلکٹر بھوپال ترون پتھوڈے نے پیر کو تمام اسکولوں کو بند رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔ڈی ایم نے کہا کہ تمام سرکاری، نجی، سی بی ایس ای اور آئی سی اسکول پیر کو بند رہیں گے،اس کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ اتوار کو پریمپرا گھاٹ کے قریب ایک نوجوان اوپری جھیل میں بہہ گیا، پانی میں تیز بہاؤ اور سیاہ کی وجہ سے نوجوان کو نہیں تلاش کیا جا سکا۔وہیں ایک بچی انوشکا کی لاش پانی میں برآمد کی گئی۔ایس ایچ او کھجری ایلڈی مشرا نے کہا کہ چائے کی دکان چلانے والے پرکاش کی بیٹی انوشکا فندا علاقے میں رہتی تھی،وہ اپنی بڑی بہن پوجا (10) کے ساتھ ایک کنارے پر کھڑی تھی تبھی اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ پانی میں بہہ گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...