مدھیہ پردیش: آبکاری افسر کے ٹھکانوں پر لوک آیکت کے چھاپے، کروڑوں کی جائیداد کا انکشاف

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 16th October 2019, 1:21 AM | ملکی خبریں |

اندور،15/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش کے اندور میں آبکاری محکمہ کے اسسٹنٹ کمشنر آلوک کھرے کے کئی ٹھکانوں پر منگل کو لوک آیکت کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی۔ابتدائی تحقیقات میں ہی دو مقامات پر 57 ایکڑ کے فارم ہاؤس سمیت کروڑوں کی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے۔ٹیم مزید تفتیش میں لگی ہوئی ہے۔لوک آیکت کے ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق اسسٹنٹ آبکاری کمشنر آلوک کھرے کے پاس آمدنی سے زیادہ جائیداد ہونے کی شکایت ملی تھی۔اس شکایت کی تصدیق کے بعد منگل کو لوک آیکت کی ٹیموں نے اندور کے علاوہ بھوپال، رائے سین اور چھتر پور میں ان کے ٹھکانو پر چھاپہ ماری کی۔ذرائع کے مطابق لوک آیکت کے مختلف ٹھکانوں سے کئی قسم کی غیر منقولہ جائیداد ہونے کے دستاویزات کے ساتھ نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔جو دستاویزات اب تک ملے ہیں وہ اس بات کا انکشاف کر رہے ہیں کہ پراپرٹی کروڑوں روپے کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مختلف مقامات پر لوک آیکت کی سات ٹیمیں تلاشی میں لگی ہیں۔اندور میں ایک بنگلہ، ایک فلیٹ، بھوپال میں دو بنگلے سمیت دیگر مقامات پر رہائش اور زمین ہونے کی اطلاع ملی ہے۔اس کے ساتھ ہی بھوپال میں 10 ملین اور رائے سین میں پانچ لاکھ کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔ وہیں رائے سین ضلع میں جدید سہولیات سے لیس دو فارم ہاؤس جو تقریبا 57 ایکڑ میں ہے،اس کا پتہ چلا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...