مدھیہ پردیش: مزدوروں کے ساتھ دوبارہ دردناک حادثہ، ٹرک پلٹنے سے 5 کی موت، 11 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 10th May 2020, 12:01 PM | ملکی خبریں |

بھوپال،10؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے درمیان شہروں سے اپنے گھروں کے لئے واپس جا رہے مزدوروں کے ساتھ حادثے کا سلسلہ جاری ہے، مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے بعد اب مدھیہ پردیش کے نرسنگه پور میں پاٹھا گاؤں کے قریب ٹرک پلٹنے سے 5 مزدوروں کی دردناک موت ہو گئی ہے، سبھی مزدور ایک ٹرک میں سوار ہو کر اترپردیش جا رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی دوران ٹرک پلٹ جانے سے یہ حادثہ رونما ہوا۔

بتایا جا رہا ہے کہ جس وقت حادثہ ہوا اس وقت ٹرک میں ڈرائیور اور ہیلپر سمیت 18 افراد سوار تھے، یہ لوگ حیدرآباد سے اترپردیش جا رہے تھے۔ لیکن اترپردیش پہنچنے سے پہلے ہی مدھیہ پردیش کے پاٹھا گاؤں کے قریب ٹرک پلٹ گیا، حادثے میں 5 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

نرسنگه پور کے ضلع مجسٹریٹ دیپک سکسینہ نے بتایا کہ آم سے لدے ٹرک میں دو ڈرائیور اور ایک ہیلپر سمیت 18 افراد سوار تھے، پاٹھا گاؤں کے قریب ٹرک کے اچانک پلٹنے سے 5 مزدوروں کی موت ہو گئی اور 11 افراد زخمی ہو گئے، ضلع افسر دیپک سکسینہ نے بتایا کہ مزدور حیدرآباد سے اتر پردیش کے آگرہ جا رہے تھے۔

زخمیوں میں دو لوگوں کو جبل پور ریفر کیا گیا ہے، ان میں سے ایک کے سر میں چوٹ اور دوسرے کو فریکچر ہوا ہے، اس کے علاوہ دو دیگر افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، اس بات کی معلومات سول سرجن ڈاکٹر انیتا اگروال نے دی ہے، ان زخمی مزدوروں میں سے ایک کو کچھ دن سے سردی کھانسی تھی، اس لئے مرنے والوں سمیت سبھی کے کورونا سیمپل لے کر ٹسٹ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔

اس سے قبل جمعہ کے روز مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مزدوروں کے ساتھ دردناک حادثہ پیش آیا تھا، ریل کی پٹریوں پر سو رہے 16 تارکین وطن محنت کشوں کی ایک مال گاڑی کی زد میں آنے سے موت ہو گئی تھی، اورنگ آباد میں بدناپور-كرماڈ ریلوے اسٹیشن کے پاس سے جب ایک مال گاڑی گزر رہی تھی، تبھی سو رہے مزدوروں کو کچل دیا تھا۔ حادثے میں کئی مزدور زخمی بھی ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔