جبل پور میں اندوہناک واقعہ میں 5 مریضوں کی موت، 2 کی حالت نازک،مریضوں کو تڑپتا چھوڑ کر ڈاکٹر اور نرسیں فرار

Source: S.O. News Service | Published on 24th April 2021, 11:33 AM | ملکی خبریں |

جبل پور،24؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی ) مدھیہ پردیش میں آکسیجن کی کمی سے اموات کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا ہے۔ جبل پور میں آٹھ دن میں دوسری بار ایسا واقعہ ہوا ہے۔ یہاں اوکھری روڈ گیلیکسی اسپتال میں جمعرات کی رات پانچ کووڈ مریضوں کو آکسیجن نہیں ملی۔ اس وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ اس سے بھی شرمناک بات یہ ہے کہ جب مریض آکسیجن نہ ملنے سے تڑپ رہے تھے تو اسٹاف جس میں ڈاکٹر اور نرسیں بھی شامل تھیں، مریضوں کو چھوڑکر بھاگ گئے۔ اس کے بعد پولیس نے آناً فاناً میں مورچہ سنبھالا اور مریضوں کے لیے آکسیجن کا انتظام کیا اور آکسیجن سلنڈر منگوائے۔ ابھی بھی دو مریضوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ اس واردات میں مرنے والوں اور مریضوں کے اہل خانہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور زبردست ہنگامہ کیا۔

خیال رہے مذکورہ گلسکسی اسپتال میں کل 65مریض داخل تھے، ان میں 31 مریض آکسیجن پر تھے اور آئی سی یو میں کل 34 مریض تھے، آکسیجن کی کمی کی وجہ سے دم توڑنے والے مہاراج پور پٹیل نگر کے امت کمار شرما (42 ) اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چار دن پہلے امت کو بھی داخل کیا گیا تھا۔ ان میں آکسیجن کی سطح کم ہوگئی تھی، وہ آکسیجن سپورٹ پر تھے لیکن جمعرات کی رات ڈیڑھ بجے اچانک آکسیجن ختم ہوگئی۔ لہٰذا آئی سی یو میں داخل امت کے ساتھ گوتم رائے (65 ) وملا تیواری (48 ) آنند شرما اور وجے نگر کے دویندر کمار (58 ) نے بھی تڑپ تڑپ کر دم توڑ دیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اسپتال میں آکسیجن بیک اپ نہیں رکھا گیا تھا۔

مریضوں کی موت اور ڈاکٹروں کے اسپتال سے بھاگنے کے بعد رشتہ داروں نے ہنگامہ کیا اور پولیس کو اطلاع دی، اس کے بعد سی ایس پی دیپک مشرا سمیت کوتوالی لارڈ گنج ، وجے نگر مدہ حمل آدھار تالہ سے آکسیجن سلنڈر لیکر اسپتال پہنچے تب جا کر رات تین بجے آکسیجن کی سپلائی شروع ہوئی۔ اس واقع کے بعد اس اسپتال میں نئے مریضوں کی بھرتی پر روک لگا دی گئی ہے۔ اسپتال کے انتظامیہ سے صاف کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ مریضوں کو داخل نہ کریں۔ ایسا کرنے پر اسپتال کا رجسٹریشن رد کیا جاسکتا ہے۔ وہیں اسپتال کے انتظامیہ نے کہا ہے کہ جو گاڑی آکسیجن سلنڈر لارہی تھی وہ راستے میں پنکچر ہو گئی اس لیے وقت پر سلنڈر اسپتال نہیں پہنچ پائے۔ سی ایم ایم او ڈاکٹر رتیش کور ارپانے بتایا کہ اس معاملہ کی جانچ چل رہی ہے۔ اگر اسپتال کی لاپروائی کے شواہد ملتے ہیں تو اسپتال کا رجسٹریشن رد کیا جائے گا۔

آکسیجن سلنڈر انچارج ایس ڈی ایم انوراگ تیواری کے مطابق گیلیکسی ہاسپٹل کے آکسیجن ڈسٹری بیوشن سسٹم میں گڑبڑی پیدا ہوگئی تھی اور اس سے سپلائی رک گئی تھی، مائکرو سلنڈر خراب ہونے سے آکسیجن سپلائی رک گئی اور مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔ حالانکہ ایس پی سدھارتھ بہوگنا نے کہا ہے کہ پولیس ٹیم بھیج کر آکسیجن منگوایا گیا تھا تب بھرتی مریضوں کو راحت مل پائی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخل 60 مریضوں کی زندگی دائو پر لگ گئی تھی، مریض اور ان کے رشتہ داروں نے چیخنا چلّانا شروع کر دیا تھا۔ اسپتال کے سامنے میڈیکل اسٹور سے مدد مانگی مگر وہ بھی دکان بند کر کے بھاگ گئے۔ پھر پولیس کو 100نمبر پر فون کرکے اطلاع کی گئی ورنہ حالات بہت خراب ہو جاتے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قانون بنا رہا مرکز، کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے، اور اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران زور و شور کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے بڑے لیڈران بھی ملک کی مختلف ریاستوں میں ریلیاں، روڈ شوز اور انتخابی اجلاس سے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...