مدھیہ پردیش: بی جے پی کے ممبر پارلیمان نند کمار چوہان کا انتقال

Source: S.O. News Service | Published on 3rd March 2021, 12:02 AM | ملکی خبریں |

بھوپال،2؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش کے کھنڈوا سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ نند کمار سنگھ چوہان کا منگل کی صبح گڑگاؤں میں واقع میدنتا اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ چوہان 68 سال کے تھے۔ وہ گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے اسپتال میں داخل تھے۔ 11 جنوری کو کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد بھوپال کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ صحت مزید بگڑنے کی وجہ سے انہیں گروگرام کے میدنتا اسپتال لایا گیا تھا۔

چوہان کےخاندانی ذرائع نے بتایا کہ ان کے جسد خاکی کو دوپہر میں ان کے آبائی شہر کھنڈوا لے جایا جائے گا۔ چوہان کھڈوا سے لوک سبھا کے لئے چھٹی بار جیتے تھے۔ وہ 2014 میں مدھیہ پردیش بی جے پی کے صدر بنائے گئے تھے۔

نند کمار سنگھ کھنڈوا کے برہان پور لوک سبھا حلقہ انتخاب سے نمائندگی کرتے تھے۔ وہ نیماڑ کے شاہ پور کے رہائشی تھے اور ان کی پیدائش 8 ستمبر 1952 کو ہوئی تھی۔ نند کمار سنگھ چوہان نے سیاسی سفر کا آغاز 1996 میں کرتے ہوئے شاہپور نگر پریشد کے صدر کے طور پر کیا تھا۔

نند کمار کے انتقال کو مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ذاتی خسارہ قرار دیا ہے۔ شیوراج چوہان نے کہا، کہ ’’ہر دل عزیز لیڈر نندو بھیا ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ بی جے پی نے ایک مثالی کارکن اور پارٹی کے لیے وقف ایک لیڈر کو کھو دیا ہے۔ یہ میرے لیے ایک ذاتی خسارہ ہے۔‘‘

اس سے قبل بھی کئی سیاستدان کورونا کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ ان میں ریلوے کے وزیر مملکت سریش انگڑی بھی شامل ہیں، جن کی کورونا کے سبب موت ہوئی تھی۔ کرناٹک کے بیلگام سے رکن پارلیمنٹ 65 سالہ انگڑی نے ایمس میں آخری سانس لی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...