مدھو بنگارپا کی کانگریس میں باضابطہ شمولیت، شیموگہ میں کانگریس کی گرفت مضبوط کرنے میں بڑی کامیابی

Source: S.O. News Service | Published on 31st July 2021, 11:42 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو، 31؍جولائی(ایس او  نیوز)سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی ایس بنگارپا کے چھوٹے فرزند مدھو بنگارپا نے جمعہ کے روز جنتا دل (ایس) چھوڑ کر باضابطہ کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ہبلی میں اے آئی سی سی جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا، سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا، کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار اور دیگر سرکردہ کانگریس قائدین کی موجود گی میں مدھو نے کانگریس کا پرچم تھام کر پارٹی میں شامل ہو نے کا اعلان کیا۔ہبلی کے گوکل گراؤنڈ میں منعقدہ پروگرام میں مدھو بنگارپا کا کانگریس قائدین نے پارٹی میں استقبال کیا۔ مدھو نے مارچ کے دوران ہی کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کردیا تھا لیکن کورونا وائرس سے پیدا شدہ بحران کے سبب ان کی شمولیت کے جلسہ کو موخر کردیا گیا تھا۔ مدھو بنگارپا نے اپنے والد بنگارپا کے اسمبلی حلقہ سورب میں اپنے بڑے بھائی کمار بنگارپا کو 2013کے اسمبلی انتخاب میں ہر ا کر جے ڈی ایس سے کامیابی حاصل کی۔ 2018کے اسمبلی انتخاب میں کمار بنگارپا نے مدھو کو ہرا دیا۔2019کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے امید وار بی وائی راگھویندرا نے مدھو بنگارپا کو شکست دی اس کے بعد سے مدھو نے جے ڈی ایس کی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو دور کر لیا تھا اب وہ کانگریس میں شامل ہو چکے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں یہ مانا جا رہا ہے کہ مدھو بنگارپا کی کانگریس میں شمولیت سے جے ڈی ایس کو شیموگہ میں زبردست دھکا پہنچا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں کانگریس کو اس ضلع میں اپنی گرفت مضبوط کرنے میں کافی مدد ملے گی۔ ضلع میں مدھو بنگارپا کی کانگریس میں شمولیت او ر بھداروتی کے سابق رکن اسمبلی اپا جی گوڑا کی موت کے سبب اس ضلع میں جے ڈی ایس کا وجود اب اس قدر مضبوط نہیں رہا۔مدھو بنگارپا کے کانگریس میں شامل ہو جانے سے سورب اسمبلی حلقہ کا سیاسی منظر نامہ بدل سکتا ہے کیونکہ اب تک بنگارپا خاندان کے وہ وفادار جو خود کو بی جے پی اور جے ڈی ایس سے دور رکھے ہوئے تھے کھل کر مدھو بنگارپا کی حمایت میں سامنے آئیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست

دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں درج منی لانڈرنگ کے کیس میں بھارت راشٹر سمیتی کی ایم ایل سی کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی کی حراست ختم ہونے کے بعد کویتا کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں جج کاویری باویجا نے انہیں سی ...