بھٹکل میں مدینہ کے زیراہتمام ٹی۔ٹین تعلقہ لیول کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز؛ ایک اوور میں دولگاتار چھکے لگانے پر تیسرا بال فری ہٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st February 2021, 12:38 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 21 فروری (ایس او نیوز) مدینہ  ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام دس اووروں پر مشتمل ٹی۔ٹین تعلقہ لیول کرکٹ ٹورنامنٹ کا سنیچر سے شاندار آغاز ہوا جس میں ہر روز چار چار میچس کھیلے جائیں گے۔ بھٹکل  آئیس فیکٹری کے قریب مدینہ گراونڈ میں  منعقدہ  اس ٹورنامنٹ میں منکی کی تین ٹیموں اور مرڈیشور  کی  تین ٹیموں  سمیت بھٹکل تعلقہ کی جملہ 32 ٹیمیں حصہ  لے رہی ہیں اور چونکہ صرف دس اووروں کے میچس ہوں گے ،  کھلاڑیوں کو ہر بال پر رن بنانا ضروری ہوگا۔

کبڈی کے سابق ریاستی کھلاڑی عنایت اللہ شاہ بندری ، مجلس اصلاح و تنظیم کے نائب  صدر عتیق الرحمن مُنیری، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر عزیز الرحمن رکن الدین ندوی، بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر دیواکر   سمیت دیگر کئی  ذمہ داران افتتاحی تقریب میں موجود تھے ۔

ٹورنامنٹ کے کنوینر  امیر باشہ نے بتایا  کہ  لیگ میچس میں ہر ٹیم کو دو میچس کھیلنے ہوں گے جس کی بنیاد پر ٹیم اگلے راونڈ میں داخل ہوگی، اسی طرح اگر کسی اوور میں کھلاڑی ایک ساتھ دو لگاتار چھکے لگاتا ہے تو تیسرا بال اُسے فری ہٹ ملے گا یعنی تیسرے بال پر کھلاڑی اگر آوٹ ہوتا ہے تو  اُسے آوٹ قرار نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کل پہلے دن جو چار میچس کھیلے گئے تھے، اُس میں مون اسٹار کے بلے باز نصر اللہ عسکری نے ایک ہی اوور میں دو لگاتار چھکے لگائے، جس کی بنیاد پر اُسے تیسرا بال فری ہٹ مل گیا، فری ہٹ میں نصر اللہ عسکری نے چوکا لگایا۔امیر باشہ نے واضح کیا کہ اگر کسی اوور کی  آخری دو گیندوں پر کوئی لگاتار دو  چھکے  لگاتا ہے تو پھر اُسے کوئی فری ہٹ نہیں ملے گا۔ اسی  طرح کھلاڑی کو  ایک اوور میں ایک ہی مرتبہ ایسا چانس دیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کو بہتر طریقہ پر آگے بڑھانے کے لئے  امیر باشہ کےساتھ ساتھ  شمس تبریز کندن گوڈا اور صفاء کے ایم کو بھی کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کے پہلے دن سنیچر کو جو چار میچس   کھیلے گئے، اُس میں  مون اسٹار نے  کوسٹل کنگ کو ہرادیا، دوسرے میچ میں سن شائین نے سلطانی کو، تیسرے میچ میں بینا ویدیا نے پرنس منکی کو اور چوتھے میچ میں این ایس اے منکی نے کوسموس کو شکست دی ہے۔

آج ٹورنامنٹ کے دوسرے دن  پہلے میچ میں  نور اسپورٹس نے شاہین مخدوم کو شکست دی ہے، دوسرا میچ مدینہ اور الایمان کے درمیان جاری تھا، تیسرا میچ دوپہر بعد اسداللہ اور حنیف آباد کے درمیان اور چوتھا میچ  انفا اور کٹے ویرا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں  اول آنے والی ٹیم کو 33333 روپیہ نقد مع ٹرافی سے نوازا جائے گا، جبکہ رنرز آپ کو 17999 روپیہ نقد مع ٹرافی سے نواز جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...