فرانسیسی صدر کا ایران میں گرفتار اپنے شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 12th December 2019, 5:20 AM | عالمی خبریں |

دبئی / 11 دسمبر (آئی این ایس انڈیا)فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے کہا ہے کہ ایران نے ان کے دو شہریوں کو بلا وجہ حراست میں لے رکھا ہے۔وہ یہ توقع نہیں کر سکتے ہیں کہ فرانسیسی شہریوں کو تہران میں گرفتار کیا جائے۔ ہم تہران حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے شہریوں کو فوری طور پر رہا کرے۔ رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنا چاہتا ہے اور اس کے لیے دونوں ملکوں کو لچک دکھانے کی ضرورتی ہے۔ٹوئٹر  پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے لیے مختص آج کے دن میرا دل ایران میں قید ہمارے ان دو شہریوں کی طرف متوجہ ہے۔ فاریپا عادلخاہ اور رولان مارشل کو بغیر کسی جرم کے ایران میں حراست میں لیا گیا ہے۔ میں ایرانی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ہمارے شہریوں کو فوری طور پر رہا کرے۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ دونوں شہریوں کی ایران میں قید ناقابل قبول ہے۔ انہیں بلا تاخیر رہا کیا جائے۔ میں نے اس حوالے سے صدر حسن روحانی بھی بات کی ہے۔خیال رہے کہ فرانس نے پیرس انسٹیٹیوٹ آف پولیٹیکل اسٹڈیز کے سینیر محقق مارشل کے وسط اکتوبر میں گرفتاری کی اطلاع دی تھی، جبکہ ان کے فرانسیسی - ایرانی ساتھی کو رواں سال جون میں گرفتار کیا گیا تھا۔فرانسیسی وزارت خارجہ نے پچھلے اکتوبر میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایران نے ایک فرانسیسی محقق رولینڈ مارشل کو حراست میں لیا ہے۔  
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...