آئی ایم اے گھوٹالہ : کرناٹک کے سابق ریاستی وزیر روشن بیگ،ایس آئی ٹی حراست میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2019, 8:48 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍جولائی (ایس اونیوز) بنگلوروایئرپورٹ پرگذشتہ رات فلمی انداز میں آئی ایم اے  گھوٹالہ  کی جانچ کرنے والی ایس آئی ٹی نے ریاست کرناٹک کے سابق وزیر آر روشن بیگ کو حراست میں لیےلیا۔اس بات کی جانکاری کرناٹک کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی نے ٹویٹ کرتے ہوۓ دی ہے ۔ کماراسوامی نے اپنے ٹویٹ میں یہ الزام لگایا ہے کہ روشن بیگ یڈیورپا کے پی اے کے ساتھ ممبئی روانہ ہورہے تھے اور ایس آئی ٹی کے اہلکاروں کو دیکھنے کے بعد یڈیورپا کا پی اے سنتوش فرار ہوگیا۔جبکہ بی جے پی کے ایم ایل اے یوگیشور بھی موجود تھے۔ کماراسوامی نے کہا کہ آئی ایم اے گھوٹالہ میں ملوث روشن بیگ کو فرار ہونے میں بی جے پی مدد کررہی تھی۔ وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کرناٹک میں حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں بی جے پی کا اہم رول ہے۔ تاہم بی جے پی کا کہناہے کہ آر روشن بیگ کو پھنسایاجارہاہے اور وزیراعلیٰ کمارا سوامی، بی جے پی پر بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں۔

ایس آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پولیس کے تعاون سے روشن بیگ کو حراست میں لیاگیاہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس سے پہلے ایس آئی ٹی نے دو مرتبہ نوٹس جاری کرتے ہوئے روشن بیگ کوسماعت کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔ تاہم روشن بیگ نے ایس آئی ٹی کی نوٹس کاجواب نہیں دیاتھا اور نہ ہی وہ ایس آئی ٹی کے روبرو حاضر ہوئے تھے۔ جس کے ایس آئی ٹی نے روشن بیگ کوحراست میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے کا فیصلہ کیا اور کل رات ان کو اس وقت اپنی تحویل میں لیا جب وہ بنگلورو سے ممبئی جانے ایرپورٹ پہنچے تھے۔

واضح رہےکہ آئی ایم اے اسکام کے ذریعہ ہزاروں افراد کو کروڑوں روپئے کا چونا لگا کر فرارہونے والے آئی ایم اے کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد منصور خان نے کل ہی ایک اور ویڈیو جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہاہے کہ وہ 24 گھنٹہ کے اندر وطن واپس آرہے ہیں ۔ انہوں نے معاملے کی جانچ کررہے ادارے اور عدالت کومکمل تعاون فراہم کرنے کی بات بھی کہی ہے۔ محمد منصور خان کی بنگلورو آمد سے پہلے روشن بیگ کو حراست میں لیے جانے پر ایس آئی ٹی اسے اپنی بڑی کامیابی مان رہی ہے۔

یادررہے کہ محمد منصور خان نے کہاہے کہ بنگلورو پولیس انہیں سکیورٹی فراہم کرے۔ وہ تمام معلومات شیئر کرنے کیلئے تیار ہیں۔ محمد منصور نے کہاکہ انہوں نے ایک فہرست بھی تیار کی ہے کہ کس کس نے ان سے پیسہ لیا ہے اور کس کس نے ان سے رشوت لی ۔ تمام تر جانکاریاں فراہم کرائیں گے۔ یاد رہے کہ فرار ہونے کے بعد محمد منصور خان کا یہ دوسرا ویڈیو ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔