آئی پی ایل : لکھنؤ سپر جائنٹس نے دہلی کیپیٹلز کو 50رنز سے شکست دی

Source: S.O. News Service | Published on 2nd April 2023, 3:26 PM | اسپورٹس |

لکھنؤ،2/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی)  اوپنر کائل میئرز (73) کی دھماکہ خیز نصف سنچری اور مارک ووڈ ((14/5) کی شاندار گیند بازی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ہفتہ کو دہلی کیپیٹلز کو 50 رنز سے شکست دےکر اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔ اپنے ہوم گراؤنڈ ایکنا اسٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے لکھنؤ نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ جواب میں دہلی کی ٹیم صرف 143 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ میئرز نے 14 رنز کے اسکور پر نئی زندگی ملنے کے بعد موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور 37 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں دو چوکے اور سات چھکے شامل تھے جس کی بنیاد پر لکھنؤ خراب آغاز کے باوجود 193 رنز بنا سکی۔ دہلی نے جواب میں تیز شروعات کی لیکن ووڈ کی مہلک بولنگ کا کوئی جواب نہیں تھا۔ ووڈ نے چار اوورز میں صرف 14 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

دہلی کے لیے ڈیوڈ وارنر نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے، حالانکہ اس کے لیے انھوں نے 48 گیندیں کھیلی تھیں۔ دہلی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا اور لکھنؤ کے بلے بازوں کو دباؤ میں ڈال دیا۔ کپتان کے ایل راہل 12 گیندوں پر آٹھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ میئرز کو بھی رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لکھنؤ پاور پلے میں صرف 30 رنز بنا سکی لیکن چھٹے اوور میں میئرز کا کیچ گرانا خلیل احمد اور دہلی کو مہنگا پڑا۔ اپنی ابتدائی 17 گیندوں میں صرف 17 رنز بنانے والے میئرز نے پاور پلے ختم ہوتے ہی اپنے ہاتھ کھول دیے اور تیزی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 28 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی۔ دیپک ہڈا 18 گیندوں پر 17 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے لیکن میئرز کی شاندار بلے بازی نے 12ویں اوور میں لکھنؤ کی سنچری مکمل کی۔

اکشر نے 12ویں اوور میں میئرز کو بولنگ کر کے دہلی کو راحت پہنچائی، حالانکہ اس وقت تک وہ 192 کے اسٹرائیک ریٹ سے 73 رنز بنا کر دہلی کو کافی نقصان پہنچا چکے تھے۔ خلیل نے مارکس سٹوئنس کو 12 رنز پر پویلین بھیجا جس کے بعد دہلی کے گیند بازوں کو پوران کی شاندار بلے بازی کا سامنا کرنا پڑا۔ پوران، لکھنؤ کے لیے اپنا پہلا سیزن کھیل رہے تھے، نے کرونل پانڈیا کے ساتھ 48 رنز کی شراکت داری کی، جس نے 21 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔ پانڈیا 13 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ آیوش بدونی سات گیندوں پر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کرشنپا گوتم نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر لکھنؤ کو 20 اوورز میں 193/6 تک پہنچا دیا۔ خلیل دہلی کے بہترین گیند باز تھے جنہوں نے چار اوور میں دو وکٹ پر صرف 30 رن دیئے۔ سکاریا نے دو وکٹ لیے لیکن وہ دہلی کے سب سے مہنگے گیند باز بھی تھے، جنہوں نے چار اوور میں 53 رنز دیے۔ اکشر (چار اوور، 38 رنز) اور کلدیپ (چار اوور، 35 رنز) کو ایک ایک کامیابی ملی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...