یوپی میں کورونا کا قہر! لکھنؤ سی ایم او دفتر سیل، اکاؤنٹنٹ ہوا پازیٹو، کئی وزرا بھی زد میں

Source: S.O. News Service | Published on 12th July 2020, 9:29 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،12؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں سی ایم او (چیف میڈیکل آفیسر) کے دفتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ یہاں کے ایک اکاؤنٹنٹ کے کورونا کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں کے جی ایم یو کے تین ڈاکٹر اور 11 پولیس اہلکار بھی اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ افسران نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ سی ایم او دو دنوں تک گھر سے ہی کام سنبھالیں گے اور اس دوران ان کی عمارت کی صاف صفائی کی جائے گی۔

سی ایم او ڈاکٹر نریندر نے کہا، ’’30 سال اکاؤنٹنٹ نیشنل ہیلٹھ مشن سے وابستہ دفتر کے دوسرے فلور پر کام کرنے کے لئے مقرر ہیں۔ جمعرات کو گلے میں خراش ہونے پر اس کا ریڈ کراس سوسائٹی مرکز میں ٹیسٹ کیا گیا۔ ہفتہ کے روز اس کی رپورٹ آئی جوکہ مثبت تھی۔‘‘

اکاؤنٹنٹ کے رابطہ میں آئے تقریباً 15 ملازمین کے نمونے بھی ٹیسٹ کے لئے بھیجے جا رہے ہیں۔ اسی بیچ ریلوے پولیس اور پروونشیل آرمس کانسٹیبلوری کے جوانوں کے بعد ہفتہ کے روز وی آئی پی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات ایک جوان سمیت 11 اور پولیس اہلکار کو بھی اس وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کنگ جارج میڈکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) کے تین ڈاکٹروں میں بھی اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی۔

کے جی ایم یو میڈیا سیل کے انچارج سندیپ تیواری نے کہا، ’’ان تین ڈاکڑوں میں سے ایک آئی سی یو میں تعینات شعبہ میڈیسن کے سینئر ارکان ہیں، جبکہ دو جونئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر ہیں۔ ان کے رابطہ میں آئے لوگوں کا پتہ لگاکر ان کا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...