بی جے پی مسلمانوں کونہیں ہندوؤں کو کررہی ٹارگٹ،اویسی کی پارٹی کے اسپوکپرسن نے بی جے پی پر کیا حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2020, 12:28 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) لوجہاد پرقانون کو لے کر سیاسی پارٹیوں خاص کر بی جے پی اور کاگریس سمیت دوسری اپوزیشن پارٹیاں کے بیچبحث لگاتارجاری ہے ۔ کرناٹک، یوپی،ہریانہ جیسے بی جے پی والی ریاستیں اس تعلق سےقانون لانے کی بات کہ چکی ہیں۔

ان سب کے بیچ اسدالدین اویسی کی پارٹی نے بی جے پی پر نشانہ سادھاہے ۔ٹی وی ڈیبیٹ میں اے آئی ایم آئی ایم کے اسپوکپرسنسید اسیم وقار نے کہا کہ جب حکومت نوکری نہیں دے پائے گی۔، کاروبار نہیں دے پائے گی،تعلیم نہیں دے پائے گی تو ایک ہتھیارتو ہاتھ میںدے گی نا۔ وقار نے کہا کہ یہ لوگ نوکری کی جگہ پر لوگوں کو ہتھیار تھما رہے ہیں۔ اسیم وقارنےکہاکہ یہ لوگ مسلمانوں کو ٹارگٹ نہیں کررہےہیں، یہ ہندوئوںکو ٹارگٹ کرہےہیں ۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ہندوئوں کے بچوں کو کچھ نہیں دے پارہے ہیں۔ یہ جووعدےکر اقتدار حاصل کیا تھا وہ سب فلاپ ہوگیا ۔ اس کا میک ان انڈیا کاشیر زندہ رکھ پائے، وہ بھی مرگیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بلٹ ٹرین نہیں دے پائیں ۔15لاکھ نہیں مل پائے، کاروبار ختم کردیا۔ ایسے میں ہندوئوں کو یہ لوگ کیا دےگئے؟

وقار نے کہا کہ اب یہ لوگ لوجہاد نام کا ایک جھنجھونا پکڑا رہےہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ ہندوئوں کو مسلمانوں کے نام سے ڈراتے اور دھمکاتے ہیں۔ اس کے بعد میں جب کچھ نہیں دے سکتے ہیں ۔ اس سے پہلے جب اینکرنے پوچھا کہ کیا جان بوجھکر ایک فرقہ کو ٹارکب کرنے کےلئے لوجہاد کے خلاف قانون لایا جارہا ہے۔

اس سوال پربی جےپی کی حمایت کررہے سنگیت راگی نے کہا کہ جہاد اسلامک طرززندگی کاحصہ ہے۔ غیراسلامک سماج کو اسلامک سماج میںبدلنا ان کے مشن کا حصہ ہے۔ سنگیت راگی نےقرآن میں کافر اور ایمان والے کے بیچ تقسیم کی بات کا ذکر کیا ۔ اس پر اینکر نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ مذہب کے نام پر آپ کسی بھی مذہب پر انگلی اٹھا سکتے ہیں ؟

اینکر نے کہاکہ استھا کی بات آتی ہے تو آپ کہتے ہیں کہ پوتر ہے ۔ویسے ہی ہر مذہب کے لوگوں کی ہے۔تب آخر کیوں ایسی نفرت پھیلانے کی کوشش ہوتی ہے۔ اس معاملے میں اسلامک اسکالر عتیق الرحمن نے کہاکہ بی جے پی جو لوجہاد کو جو بھی معاملے گناتی ہے وہ کافی چندہ ہوتے ہیں ۔ ساتھ ہی بی جے پی اس معاملے میں پوری کمیونٹی کو گھیرنے کی کوشش کرتی ہے۔

بشکریہ:jansatta

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...