مساجد کولاؤڈ اسپیکر کے استعمال کا لائسنس مستقل نہیں، صرف دوسال کا ہو گا، دوسا ل بعد ضابطہ کے تحت تجدید لازمی،ہائی کور ٹ کے سامنے ریاستی حکومت کی طرف سے حلف نامہ

Source: S.O. News Service | Published on 19th June 2022, 4:49 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک کی مساجد میں اذان کے لئے لاؤڈ اسپیکروں کے استعمال کی اجازت دینے کے لئے جو لائسنس حکومت کی طرف سے دیا جا رہا ہے وہ مستقل نہیں بلکہ دوسال کی معیاد کے لئے دیا جا رہا ہے جس کے بعد ہر مسجد کو لائسنس کی تجدید کروانی ہو گی۔ یہ بات حکومت کرناٹک کی طرف سے کرناٹک ہائی کور ٹ کو بتائی گئی ہے۔

حکومت کرناٹک کی طرف سے عدالت میں یہ حلف نامہ اس وقت دائر کیا گیا جب ہائی کور ٹ کی ڈیویژنل بینچ نے حکومت سے دریافت کیا کہ وہ کس قانو ن کے تحت لاؤڈ اسپیکروں کے استعمال کے لئے مستقل لائسنس جاری کر رہی ہے۔ چیف جسٹس ریتو راج اوستھی اور جسٹس اشوک ایس کناگی پر مشتمل بینچ کے سامنے ریاستی حکومت نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے آلودگی قانون کی دفعہ 5اور پولیس ایکٹ کی دفعہ37کے تحت لاؤڈ اسپیکروں کے استعمال کے لئے جو اجازت دی جا رہی ہے وہ مستقل نہیں ہے بلکہ صرف محدود مدت کے لئے ہے۔ اس کے ساتھ ہی خصوصی مواقع کے لئے رات میں لاؤڈ اسپیکروں کے استعمال کے لئے زیادہ سے زیادہ 15دن کے لئے اجازت دی جا سکتی ہے اور اس میں بھی شرط یہی ہو گی کہ لاؤڈسپیکر کا استعمال رات 10بجے سے 12بجے تک ہی کیا جائے اس سے آگے نہیں۔

اس مرحلہ میں عدالت نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ مذہبی مقامات،پب اور ریسٹوران سمیت دیگر مقامات میں رات 10:00 بجے تا دوسرے دن صبح 6:00 بجے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر سختی سے پابندی لگائے۔عدالت نے افسران کو ہدایت دی کہ لاؤڈاسپیکر کے غلط استعمال پر استعمال پر روک لگانے کے لئے وہ تحریک چلائیں،اسی طرح پبلک اڈریس سسٹم اور موسیقی آلات کے بے وقت استعمال پر روک لگائیں، اور تین ہفتوں کے اندر عدالت کو رپورٹ پیش کریں۔

عدالت نے کہاکہ افسران موزوں کارروائی کریں،اور رات10:00 بجے تا دوسرے دن صبح7:00 بجے کے اوقات میں بھی لاؤڈ اسپیکر کے آواز کی حد مقررہ حدود کے اندر رکھی جائے۔گزشتہ سماعت میں عدالت کو بتایاگیاتھا کہ افسران نے غیرقانونی طور پر چند اداروں اور مذہبی مقامات کو لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کے لئے'' مستقل لائسنس'' دیاتھا۔تاہم حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صوتی آلودگی روک تھام قانون اور پولیس ایکٹ کے تحت اس طرح کا کوئی لائسنس نہیں دیاگیا ہے۔

عدالت نے اس بیان کو قلم بند کیا، اور افسران کو تحریک چلاکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔عرضی کی سماعت تین ہفتوں تک ملتوی کردی گئی ہے، یہ عرضی 2021 میں راکیش نامی شخص نے دائر کی تھی۔عدالت نے کہاکہ ہمیں بتایاگیا ہے کہ مساجد،مندروں، حکومت کی کنٹرول والی مندروں، گردوارہ، پب اور ریسٹوران میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا جارہاہے۔واضح رہے کہ پچھلے دنوں حکومت نے عبادت گاہوں اور دیگر جگہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کیلئے لائسنس دینے کی مہم شروع کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔