یلاپور میں لاری اور کار کی خطرناک ٹکر؛ ایک بچی سمیت تین ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th June 2018, 1:13 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار26/جون (ایس او نیوز)  ضلع اُترکنڑا کے یلاپور میں ایک منی  لاری اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک بچی سمیت تین لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جن کی شناخت ونائک ہیگڈے (40) ان کی اہلیہ ارچنا ہیگڈے  (35) اور ایک  سالہ بچی شراونی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کار پر سوار سرسی  کی ایک ہی فیملی  کے لوگ  اپنی چار سالہ بچی کو بیلگام اسکول میں داخلہ کرانے سرسی سے بیلگام  جارہے تھے، جب مخالف سمت سے آنے والی ایک لاری ان کی کار تیز رفتاری کے ساتھ  ٹکراگئی، حادثہ  منگل صبح   یلاپور تعلقہ کے چیکّا ماوّلی نیشنل ہائی وے 63 پر  پیش آیا۔حادثہ میں کار پر سوار  چارسالہ  بچی یشوسنی شدید زخمی ہوئی ہے جسے یلاپور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  ونائک ہیگڈے بنگلور کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتے تھے،  حال ہی میں  اُس کا تبادلہ بیلگام میں ہوا تھا، اسی تعلق سے اپنی بچی کوبیلگام اسکول میں داخل کرانے وہ بیلگام جارہے تھے، مگر حادثے میں  چار سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی ہے البتہ اس کے والد، والدہ اور چھوٹی بہن تینوں  کی موت واقع ہوگئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی یلاپور پولس موقع پر پہنچ گئی ۔ یلاپور تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...