بھٹکل: شرالی نیشنل ہائی وے پر لاری ہوئی بے قابو؛ کھائی میں جاتے ہوئے دیوار سے جا ٹکرائی : کوئی جانی نقصان نہیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd August 2019, 6:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23؍اگست   (ایس اؤ نیوز) یہاں شرالی کے وینکٹاپور بریج کے قریب ایک لاری بے قابو ہوکر کھائی میں اُترتے ہوئے سیدھے ایک گھر کے کمپاونڈ کی دیوار سے ٹکرانے کے ساتھ ایک بجلی کے کھمبے سے بھی ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دیوار گرگئی  اور الیکٹرک کھمبا ٹوٹنے کے ساتھ تمام وائرس بھی  ٹوٹ  کر بکھر گئے،  ٹکر میں  لاری کو بھی  شدید نقصان پہنچا ہے، البتہ لاری ڈرائیور   اور کلینر معمولی زخموں کے ساتھ محفوظ  رہ گئے۔

بتایا گیا ہے کہ لاری منگلورو میں تمام سامان خالی کرنے کے بعد واپس  ہبلی جارہی تھی ، شرالی ہائی وے پر اس کا   توازن کھو گیا۔ جمعہ کی دوپہر کو یہ حادثہ  پیش آیا ۔

دیوار سے ٹکرانے کی وجہ سے   لاری ڈرائیور کا کیبن کا حصہ پوری طرح چکنا چور ہوگیا ہے۔ البتہ خیریت رہی کہ الیکٹرک کھمبے سے ٹکراتے ہی بجلی   سپلائی ٹریپ ہوکر بند ہوگئی، ورنہ حادثہ جان لیوا ثابت ہوسکتا تھا۔ ڈرائیور عمران خان (38) کا تعلق ہبلی سے بتایا گیا ہے۔ جسے  مقامی لوگوں نے  لاری سے نکال کر فوری سرکاری اسپتال پہنچایا۔

حادثے کے بعد جائے وقوع پر لوگوں کا ہجوم نظر آیا۔  معاملے کو لےکر کوئی کیس درج نہیں ہوا ہے، البتہ پولس  کے اہلکار جائےوقوع پر موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔