بھٹکل شمس الدین سرکل پر المناک سڑک حادثہ؛ لاری نے بائک کو کچل دیا؛ بائک سوار جاں بحق (وڈیو نیوز بھی شامل)

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th February 2017, 2:46 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 16 فروری (ایس او نیوز) شمس الدین سرکل نیشنل ہائی وے 66  پر ہوئےایک المناک سڑک حادثے میں بائک سوار اسپتال پہنچنے تک خالق حقیقی کو لبیک کہہ گیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

مرنے والے کی شناخت نوائط کالونی امین الدین روڈ کے رہنے والے عبدالودود مانی (50) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ عبدالودود ساگر روڈ سے نوائط کالونی کی طرف جانے کے لئے تیز رفتاری کے ساتھ شمس الدین سرکل پر گھوم رہا تھا جس کے دوران مینگلور سے ممبئی کی طرف روانہ ہونے والی لاری کی زد میں آگیا۔ حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ اس کی بائک سیدھے لاری کے اندر جاکر پھنس گئی تھی۔ ایک شخص نےبتایا کہ یہ شخص ایک ہاتھ سے موبائل پر گفتگو کرتے ہوئے  ساگر روڈ سے تیزی کے ساتھ سرکل پر مُڑ گیا تھا، جس کے دوران لاری اس پر چڑھ گئی۔ شدید زخمی حالت میں عبدالودود کو رکشہ پر ڈال کر سرکاری اسپتال لے جایا گیا، مگر اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی وہ فوت ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی نہ صرف شمس الدین سرکل، بلکہ سرکاری اسپتال کے باہر بھی لوگ کثیر تعداد میں جمع ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ عبدالودود کمٹہ میں عنقریب منعقد ہونے والے تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں ذمہ داروں کے ساتھ تیاریوں میں مصروف تھا، ساگر روڈ میں بھی اسی سلسلے میں گیا تھا، جہاں سے کام نپٹا کر واپس اپنے گھر جارہا تھا جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ گذشتہ دو دنوں سے تبلیغ جماعت سے جُڑ ا ہوا تھا ۔

اللہ اس کی مغفرت فرمائے، تمام گناہوں کو بخش دے  اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اٰمین

حادثے کے تعلق سے وڈیو نیوز ذیل میں پیش کی گئی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...