بی جے پی او رآر ایس ایس مخالفت کی آواز کو کچل رہے ہیں: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th April 2019, 10:24 PM | ملکی خبریں |

کولم،16؍اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس ملک میں اپنا ایجنڈا نافذ کرنے کے لئے مخالفت کی آوازوں کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔

راہل گاندھی نے کیرالہ کے پتھانا پورم میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ملک آر ایس ایس اور بی جے پی کے حملے کا سامنا کررہا ہے اور سنگھ پریوار کی تشدد کی سیاست کاکانگریس کی عدم تشدد کے نظریہ سے ہی مقابلہ کیا جائے گا۔

کانگریس صدر نے کیرالہ کو سیاسی تشددکی زمین قرار دئے جانے سے متعلق بی جے پی صدر امت شاہ کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست سماجی خیر سگالی ‘رواداری اور بھا ئی چارے کی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں عام طور پر شمالی ہند میں امیٹھی سے الیکشن لڑتا ہوں لیکن اس مرتبہ میں کیرالہ سے لڑ کر جنوبی ہند کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہندوستان صرف ایک نہیں بلکہ لاکھو ں نظریات والا ملک ہے اور سبھی علاقے اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں تمام فرقے‘ تمام زبانیں بولنے والے لوگ سکون محسوس کریں ۔ میں نے کیرالہ کو اس لئے منتخب کیا کیوں کہ یہ اس کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کیرالہ کے وائناڈ سے الیکشن ایک پیغام دینے کے لئے لڑ رہے ہیں کہ یہ ملک مختلف نظریات کی نمائندگی کرنے والے سماج میں تمام طبقات کے لوگوں کی آوازوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی امیدواری پورے ملک میں اتحاد کا پیغام دے گی۔

کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی گذشتہ پانچ برسوں کے دوران اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے اقتدار میں صرف کارپوریٹ سے وابستہ لوگ فائدہ اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انل امبانی کو رافیل سودے میں تیس ہزار کروڑ روپے ملے ہیں۔ قوم پرستی کی بات کرنے والے لوگ ملک کے سب سے بڑے دفاعی سودے کو ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں سونپ دیتے ہیں جس کا کسی بھی طرح کے طیارہ سازی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

راہل گاندھی نے کوالم سے یو ڈی ایف کے امیدوار این کے پریماچندرن کے لئے ووٹ مانگے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اگر کانگریس مرکز میں اقتدار میں آئی تو کاج پیدا کرنے والے کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...