لوک سبھا انتخابات؛ کتّور خانہ پور علاقے میں آنند اسنوٹیکر کی انتخابی مہم۔ اننت کمار ہیگڈے پرلگایا اس علاقے کو نظر انداز کرنے کا الزام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th April 2019, 9:26 PM | ساحلی خبریں |

کِتّور 11؍اپریل (ایس اونیوز) جنتادل ایس اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار آنند اسنوٹیکر نے بیلگام ضلع کے کتور اور خانہ پور علاقے میں بسنے والے مراٹھی ووٹرس کو اپنی حمایت پر آمادہ کرنے کی کوشش تیز کردی ہے۔

کتّور کی ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے آنند اسنوٹیکر نے موجودہ ایم پی اننت کمار ہیگڈے پر الزام لگایا کہ انہوں نے پچھلے بیس سال میں لوگوں کو بے وقوف بناکر ووٹ بٹورنے کے سوا کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ کتّور کی ترقی کے منصوبے بنانا تو دور کی بات ہے ، اننت کمار نے ٹھیک طریقے سے کتور شہر دیکھا بھی نہیں ہوگا۔ انہیں اس علاقے کے مسائل حل کرنے پر دھیان دینا چاہیے تھا مگر انہوں نے یہاں کے لوگوں سے صرف ووٹ حاصل کیا ہے اور بدلے میں ترقی کے نام پر کوئی بھی تعمیری کام یہاں نہیں کیا ہے۔

اننت کمار ہیگڈے کے پانچ مرتبہ پارلیمانی الیکشن جیتنے کا پس منظر بیان کرتے ہوئے اسنوٹیکر نے کہا کہ ہبلی کے عید گاہ میدان میں جھنڈالہرانے اور ڈاکٹر چترنجن کے قتل کی وجہ سے اننت کمار کو ٹکٹ دیا گیا تھااور جیت بھی حاصل ہوئی تھی۔ پھر واجپائی کی لہر اور اس کے بعد بنگارپّا کے بی جے پی میں شامل ہونے سے اننت کمارہیگڈے کو دو بار جیت ملی۔ پانچویں مرتبہ مودی لہر کی وجہ سے اننت کما ر نے جیت درج کی تھی۔آنند اسنوٹیکر نے کہا کہ میں صرف زبانی باتیں کرنے والا شخص نہیں ہوں بلکہ عوام کے مسائل کو ان تک پہنچ کر حل کرنے والا آدمی ہوں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع پنچایت صدرروہینی باباصاحب پاٹل نے کہا کہ اگر آنند اسنوٹیکر رکن پارلیمان بن جاتے ہیں تو انہیں سب سے پہلے کتّور کے سپگام میں واقع اسپتال کو ترقی دینی ہوگی۔اس کے علاوہ کتور ایک تاریخی مقام ہونے کی وجہ سے یہاں سیاحت کو بڑے پیمانے پر فروغ دینا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...