لوک سبھا اسپیکر نے پارلیمنٹ اراکین سے ’صفائی مہم‘ کو گاؤں گاؤں تک پہنچانے کی اپیل کی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th July 2019, 9:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں دو روزہ صفائی مہم کا آغاز کیا۔انہوں نے پارلیمنٹ ارکان سے صفائی مہم کے اس قرارداد کو پارلیمنٹ سے ہر گاؤں تک لے جانے کی اپیل کی۔مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، مرکزی صحت اور خاندانی بہبود، سائنس اور ٹیکنالوجی و سائنس وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن، مرکزی پارلیمانی امور، کوئلہ اور خان وزیر پرہلاد جوشی سمیت کئی دیگر مرکزی وزیر، وزیر مملکت، پارلیمنٹ رکن اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر موجود نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عمارت کے احاطے میں آج منعقد صفائی مہم کا آغاز گاندھی جی کے دکھائے گئے صفائی مہم کے خواب کو پورا کرنے کی ایک کوشش ہے۔اس کا مقصد صفائی مہم کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانا ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے منعقد صفائی مہم گاندھی جی کی 150 ویں سالگرہ کے پیش نظر شروع کی گئی تھی۔اوم برلا نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہندوستان کے 130 کروڑ عوام کے نمائندے ہیں اور اس مہم کے تئیں عوام کو بیدار اور حساس بنانے میں ان کااہم کردار ہے۔ یہ صفائی مہم صرف پارلیمنٹ ہاؤس تک محدود مہم ہی نہیں ہے بلکہ اس مہم کا مقصد حفظان صحت کے پیغام کو ملک کے ہر گاؤں اور شہر تک پہنچانے کا ہے تاکہ معاشرے کے لوگ صحت مند رہ سکیں۔اس سے پہلے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ پہلا ایسا موقع ہے جب پارلیمنٹ ہاؤس میں صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔انہوں نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ان کی اس پہل کے لئے شکریہ اداکیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ صفائی مہم اب تک ایک تحریک بن گئی  ہے اور ملک کا عوام اپنے ارد گرد اور ماحول کے حفظان صحت اور اس سے متعلق طبی صحت کو لے کر محتاط ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...