لوک سبھا انتخابات کے پیش نظرسی ای ٹی امتحان ملتوی کردیاگیا
بنگلورو،12؍مارچ (ایس او نیوز) لوک سبھا انتخابات کے لئے ریاست میں دو مرحلوں پر مشتمل ووٹنگ کی تاریخوں کا اعلان کیاگیا ہے۔ جس کے پیش نظر 23؍اور24؍اپریل کو طے شدہ کامن انٹرنس ٹسٹ (سی ای ٹی) امتحان ملتوی کردیاگیا۔ ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے لئے دومرحلوں میں رائے دہی ہوگی۔ دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 23؍اپریل کو ہوگی۔ اور اسی دن سی ای ٹی امتحان کی تاریخ کا بھی اعلان ہواتھا۔ رائے دہی اور سی ای ٹی امتحان کی تاریخ کے درمیان ٹکراؤ ہورہا تھا جس سے رائے دہی کا عمل متاثرہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔ اس مشکل مسئلہ کے تحت سی ای ٹی امتحان کی تاریخ ملتوی کردی گئی۔کرناٹک ایکزامنیشن اتھارٹی نے پریس نوٹ کے ذریعہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی امتحان 29اور 30؍اپریل کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ بیرون ریاست کے امیدواروں کے لئے کنڑا زبان کا امتحان یکم مئی کو ہوگا۔ سی ای ٹی امتحان کے لئے ریاست اور بیرون ریاستوں کے نوجوان لڑکے اورلڑکیاں آنے والی ہیں۔