لوک سبھا انتخابات کا دوسرا مرحلہ ؛کشمیر سے کنیا کماری تک ہورہی ہے پولنگ؛ شام تک 61 فیصد پولنگ؛ جموں و کشمیر میں سب سے کم ووٹنگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th April 2019, 12:22 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل 18/اپریل (ایس او نیوز)  لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلے کے لیے صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں ملک کی 12 ریاستوں کی 95 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، جس کے لئے 1.78 لاکھ پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ اس میں 1629 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے کے دوران اتر پردیش کی 8، مغربی بنگال کی 3، بہار کی 5، چھتیس گڑھ کی 3، آسام کی 5، جموں و کشمیر کی 2، کرناٹک کی 14، مہاراشٹر کی 10، منی پور کی 1، اڈیشہ کی 5 لوک سبھا سیٹوں اور 35 اسمبلی سیٹوں پر، تمل ناڈو کی 38 سیٹوں پر اور پڈوچیری کی 1 سیٹ  پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

شام ساڑھے بجے تک بالجملہ61 فیصد پولنگ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں آج 95 سیٹوں کے لئے ہوئے انتخابات میں شام ساڑھے پانچ بجے تک تقریباً 61 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ شام پونے چھ بجے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 12ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کی 95 سیٹوں پر انتخابات میں اوسط 61.12 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

شام ساڑھے  پانچ  بجے تک کہاں کتنی پولنگ ہوئی:

اُڑیسہ   میں لوک سبھا کی پانچ سیٹوں کے ساتھ اسمبلی کی 35سیٹوں کے لئے بھی آج پولنگ کی گئی۔ شام ساڑھے پانچ بجے تک  الیکشن کمیشن کے مطابق مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 75.27فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ منی پور میں 74.69 فیصد، آسام میں 73.32 فیصد، پڈوچیری میں 72.0 فیصد، چھتیس گڑھ میں 68.70 فیصد، کرناٹک میں 61.80 فیصد، تملناڈو میں 61.52 فیصد، بہار میں 58.14 فیصد، اترپردیش میں 58.12 فیصد، اُڑیسہ  میں 57.41 فیصد، مہاراشٹر میں 55.37 فیصد اور جموں وکشمیر میں سب سے کم 43.37فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

شام پانچ بجے تک ضلع جنوبی کینرا میں 72.30 فیصد اور ضلع اُڈپی میں 65.67 فیصد پولنگ

کرناٹک کے ساحلی ضلع جنوبی کینرا میں  شام پانچ بجے تک  72.39 فیصد، اسی طرح پڑوسی حلقہ اُڈپی۔چکمنگلور میں 65.67 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  ضلع جنوبی کینرا کے بیلتنگڈی میں  75.82فیصد،  موڈبیدری میں 71.03 فیصد، مینگلور  شمال میں 71 فیصد، مینگلور جنوب میں 65.17 فیصد مینگلور (اُلال) میں 60.03 فیصد، بنٹوال میں 75.65 فیصد، پُتور میں 77.64 فیصد اور سُولیا میں  74.34 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

اُڈپی چکمنگلور حلقہ میں  شام پانچ بجے تک  65.76 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے، جس میں  کنداپور میں  72.16 فیصد، اُڈپی میں  73.63 فیصد، کاوپ میں 73.32 فیصد،  کارکلا میں 64 فیصد، سرینگیری میں 56.47 فیصد، موڈیگیری میں  53.30 فیصد، چکمنگلور میں  64.16 فیصد اور تاریکیرے میں  65.61 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

کرناٹک میں شام پانچ بجے تک 60.35 فیصد پولنگ؛ بنگلور میں سب سے کم ووٹنگ 

شام پانچ بجے تک ریاست کرناٹک کی 14 سیٹوں کے لئے ہورہی پولنگ کا تناسب 60.35 فیصد درج کیا گیا ہے جس میں سب سے کم پولنگ بنگلور سینٹرل میں ریکارڈ ہوئی ہے۔ یہاں شام پانچ بجنے کے باوجود صرف 39.56 فیصد ہی پولنگ درج کی گئی تھی۔ 

 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کرناٹک کے  اُڈپی۔چکمنگلور میں 65.76 فیصد، ہاسن میں 71.20 فیصد، جنوبی کینرا میں 72.39 فیصد، چتردرگہ میں 61.75 فیصد، ٹمکور میں 70.28 فیصد، منڈیا میں 67.69 فیصد، میسور میں 60.87 فیصد، چامراج نگر میں 64.34 فیصد، بنگلور مضافاتی میں 55.79 فیصد، بنگلور سینٹرل میں 39.56 فیصد، بنگلور شمال میں 46.46 فیصد، بنگلور جنوب میں 49.36 فیصد، چکبالاپور میں 69.33 فیصد اور کولار میں 67.72 فیصد  پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

بنگلور جنوب کے بی جے پی اُمیدوار کے خلاف معاملہ درج:

الیکشن کمیشن نے  جمعرات دوپہر کو  بنگلور جنوب کے  بی جے پی اُمیدوار تیجسوی سُوریا کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر  معاملہ درج کرلیا ہے۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  سوریا اپنا  ووٹ  ڈالنے کے بعد  پولنگ بوتھ کےباہر کھڑے ہوکر خود کی ایک وڈیو شوٹ کرتے ہوئے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کردیا جس میں انہوں نے عوام الناس کو مخاطب کرتے ہوئے بی جے پی کو  ووٹ دینے کی ترغیب دی  اور وزیراعظم نریندر مودی کی  حکومت کو دوبارہ  مرکز میں  اقتدار پر لانے کی اپیل کی ہے۔ وڈیو میں سوریا نے بی جے پی ورکرس کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  جب تک انتخابی کاروائی مکمل نہیں ہوتی وہ اُس وقت چین سے نہ بیٹھیں اور  مودی کے حق میں بڑی تعداد میں لوگوں کو  ووٹنگ کرنے کے لئے  باہر لائیں۔ انہوں نے اپنی وڈیو میں مودی کی تعریف کرتے ہوئے بھی  عوام کو  مودی کے حق میں اپنی حق رائے دہی کرنے کے لئے کہا ہے۔

چھتیس گڑھ میں پولنگ کے دوران  نکسلیوں نے کیا دھماکہ، ایک جوان زخمی

چھتیس گڑھ میں پولنگ میں رخنہ اندازی  کے ارادے سے  نکسلیوں نے آئی ای ڈی دھماکہ کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس میں ایک جوان زخمی ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں چھتیس گڑھ کی تین لوک سبھا سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔سیکورٹی فورس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاسٹ کورچھا اور مانپور کے درمیان صبح تقریباً 11 بجے اس وقت انجام دیا گیا جب وہاں سے قافلہ گزر رہا تھا۔

کرناٹک کے دکشن کنڑا  میں 48.85 فیصد پولنگ

 ضلع دکشن کنڑا میں دوپہر ایک بجے تک 48.85 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ضلع کے اُپیننگڈی میں کانگریس اور ایس ڈی پی آئی کے حامیوں کے درمیان  لفظی جھڑپوں  کو چھوڑ کر پورے ضلع میں پُرامن  پولنگ جاری ہے۔ ضلع کے سُولیا میں 53.13 فیصد، پُتور میں 51.66 فیصد،  بنٹوال میں 50.60 فیصد، موڈبیدری میں 48.55 فیصد،  بیلتنگڈی میں 48.36 فیصد،  مینگلور شمالی حلقہ میں 47.24 فیصد، مینگلور جنوبی حلقہ میں 43.34 فیصد، مینگلور میں 45.80 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

کرناٹک کے منڈیا میں دو سیاسی حریفوں کے کارکنوں میں جھڑپ کے بعد پولس نے کی ہلکی لاٹھی چارج

کرناٹک کے منڈیا  پارلیمانی حلقہ میں کانگریس۔جےڈی ایس مشترکہ اُمیدوار "کے نکھل" اور آزاد اُمیدوار "سُوما لتا" کے حامیوں کے درمیان  ضلع منڈیا کے ڈوڈارا سیناکیرے پولنگ بوتھ پر  جھڑپ شروع ہوگئی، مگر بعد میں پولس نے حالات پر قابو پالیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سُوما لتا اور نکھل کا جب  آمنا سامنا ہوا  تو کسی بات پر دونوں اُمیدواروں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی  جس کے بعد پولس نے ہلکی لاٹھی چارج کا سہارالیتے ہوئے حالات پر قابو پایا۔

بنگلور سینٹرل حلقہ میں پولنگ بوتھ اہلکار کے خلاف شکایت

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ووٹروں نے شکایت کی ہے کہ   بنگلورسینٹرل حلقہ کے بینسن ٹاون پولنگ بوتھ میں  پولنگ بوتھ کا ایک اہلکار ایک مخصوص اُمیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کی  ووٹروں  کو ترغیب دے رہا ہے۔

پہلی بار ووٹنگ کرنے بنگلو رپہنچی طالبہ کو مایوسی؛ ووٹرلسٹ میں نام غائب

مینگلور میں تعلیم حاصل کرنے والی بنگلور سینٹرل حلقہ سے تعلق رکھنے والی ایم بی بی ایس کی طالبہ شرون شجن کو اُس وقت سخت مایوسی ہوئی جب اُس کا نام ووٹرلسٹ میں  نہیں مل سکا، شرون کا کہنا ہے کہ عمر 18 سال مکمل ہوتے ہی اُس نے اپنا نام مارچ مہینے میں ہی  ووٹرلسٹ میں درج کیا تھا اور اُسے بتایا گیا تھا کہ اُس کا نام ووٹرلسٹ میں درج ہوچکا ہے۔ مگر آج جب وہ ووٹنگ کے لئے مینگلور سے بنگلور پہنچی تو اُسے یہ دیکھ کر سخت مایوسی ہوئی   کہ اُس کا نام ووٹرلسٹ سے غائب تھا۔

ان کے ساتھ ساتھ ایک 41 سالہ خاتون فرحان خان ، جس نے کبھی انتخابات کے دوران اپنی حق رائے دہی کا استعمال نہیں کیا تھا، پہلی بار  ووٹنگ کرنے پولنگ بوتھ پہنچی تھی، مگر اُس کو بھی یہ دیکھ کر سخت مایوسی ہوئی کہ اُس  کا نام بھی ووٹرلسٹ سے غائب تھا۔ خاتون نے میڈیا والوں کو بتایا کہ اُس نے دو سال قبل ہی اپنے والدین کے ساتھ  اپنے لئے  ووٹر شناختی کارڈ کی  درخواست دی تھی، والدین کے کارڈس بن کر آگئے، مگر اُس کا کارڈ نہیں بنا، خاتون کے مطابق اُسے  اُمید تھی کہ بھلے ہی کارڈ نہ بنا ہو، مگر ووٹر لسٹ میں نام ضرور ہوگا، مگر  پہلی بار ووٹنگ کرنے آئی اس خاتون کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

اُتر پردیش میں  بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھولا سنگھ کے خلاف ضلع مجسٹریٹ  کی  کارروائی

اتر پردیش کے بلند شہر سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھولا سنگھ پر ضلع مجسٹریٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اُن پر کسی بھی پولنگ بوتھ پر جانے سے پابندی عائد کردی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق   بھولا سنگھ  یہاں کے ایک پولنگ بوتھ پر پہنچنے کے بعد  جب وہ  ای وی ایم کی طرف بڑھنے لگے تو  انھیں ایسا کرنے سے باہر کھڑے سیکورٹی اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی،  جس پر  بی جے پی رکن پارلیمنٹ سیکورٹی اہلکاروں سے الجھ گئے۔ واقعہ کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کسی بھی پولنگ بوتھ پر جانے پر پابندی عائد کر دی اور ہدایت دی کہ انھیں نظر بند کیا جائے۔

کرناٹک میں اہم لیڈران نے کیا اپنی حق رائے دہی کا استعمال

کرناٹک کے سابق وزیر اور کانگریس رکن اسمبلی ایچ ایم ریونّا، ملک کے سابق وزیراعظم اور جے ڈی ایس  سربراہ  ایچ ڈی دیوے گوڈا،  وزیردفاع نرملا سیتا رمن، مینگلور کے بی جے پی اُمیدوار نلین کمار کٹیل، مینگلور کے  کانگریس۔ جےدی ایس مشترکہ  اُمیدوارمیتھن رائے، اُڈپی، چکمگلور حلقہ  کے کانگریس۔جے ڈی ایس مشترکہ اُمیدوار پرمود مدھوراج،  بنگلور حلقہ سے آزاد اُمیدوار اور فلمی ہستی پرکاش راج   سمیت کئی لیڈران نے کرناٹک میں  اپنے اپنے بوتھوں پر پہنچ کر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

مہاراشٹرا کے  بیڈ میں پانچ مقامات پر ای وی ایم میں خرابی

پہلے انتخابی مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی  کئی مقامات سے ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشین خراب ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ مہاراشٹر کے بیڈ میں بھی پانچ مقامات سے ای وی ایم خراب ہونے کی خبریں ہیں۔ بیڈ کے ضلع مجسٹریٹ استک کمار پانڈے کا کہنا ہے کہ 5 جگہوں سے ای وی ایم اور وی وی پیٹ خراب ہونے کی رپورٹ ملی ہے۔ ان کے مطابق جورائی، مزلگاوں، کیج، اشتی اور پرالی میں یہ خرابیاں ہوئی ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے بتایا کہ مشینوں کو بدل دیا گیا ہے اور سبھی جگہ پولنگ پرسکون انداز میں جاری ہے۔

راہول گاندھی کی  ووٹروں سے اپیل  :

ملک کی 12 ریاستوں میں 95 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ہو رہی پولنگ کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے  لکھا ہے کہ ’’آپ جب آج ووٹ ڈالنے جائیں تو یاد رکھیں کہ آپ اپنا ووٹ انصاف  کے لیے دے رہے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’انصاف  ہمارے بے روزگار نوجوانوں کے لیے، ہمارے پریشان حال کسانوں کے لیے، ہمارے چھوٹے تاجروں کے لیے جن کا کاروبار نوٹ بندی نے برباد کر دیا، ان کے لیے جو اپنی ذات اور مذہب کے لیے پریشان کیے گئے۔‘‘

چھتیس گڑھ میں پولنگ بوتھ پر تعینات پولنگ افسر کی موت

دوسرے مرحلے کے لیے ہو رہی ووٹنگ کے دوران ایک بری خبر یہ سامنے آئی ہے کہ  چھتیس گڑھ کے کانکیر میں  واقع پولنگ بوتھ نمبر 186 پر تعینات ایک پولنگ افسر کی موت واقع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے  سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد بوتھ پر افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا لیکن اطلاعات کے مطابق حالات کو قابو میں کرتے ہوئے ووٹنگ کا عمل پرسکون انداز میں جاری رکھا گیا۔

مغربی بنگال کے  سی پی ایم امیدوار محمد سلیم کی گاڑی پر حملہ، معمولی طور پر زخمی

مغربی بنگال کے رائے گنج میں ترنمول کانگریس کارکنان کے ہنگامے کے درمیان اب سی پی ایم امیدوار محمد سلیم کی گاڑی پر حملہ کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرئع سے ملی اطلاع کے مطابق  اسلام پور علاقے میں محمد سلیم کی کار پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا اور پتھراؤ بھی ہوا۔ اس حملہ میں کار کا شیشہ ٹوٹ گیا اور محمد سلیم معمولی طور پر زخمی بھی ہو گئے۔ اس سلسلے میں محمد سلیم نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ کرنے والے ترنمول کانگریس کے غنڈے تھے جن کے ہاتھوں میں اسلحے بھی تھے۔ ذرائع کے مطابق جب محمد سلیم پر حملہ ہوا تو نہ حملہ کے دوران کوئی پولس اہلکار ان کی مدد کو آیا نہ ہی  حملہ کے بعد کوئی  اہلکار ان کی مدد کے لیے آگے  آیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...