مرکزی بجٹ میں ہبلی۔ انکولہ ریلوے لائن منصوبےکو لے کرضلع میں  تجسس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th July 2019, 9:14 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:4؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن کے پہلے بجٹ کو لےکر اترکنڑا ضلع میں کئی  امیدیں پیدا ہوئی ہیں۔ خصوصاً ہبلی۔ انکولہ ریلوے منصوبے کی پیش کش کو لے کر کافی تجسس پایا جارہاہے۔

لوک سبھا انتخابات سے قبل پیش ہوئے درمیانی بجٹ سے بھی  کچھ ایسے ہی اندازے لگائے گئے تھے، مگرپیوش گوئیل کے  بجٹ  بھاشن میں اس کا کہیں بھی ذکر تک نہیں ہواتھا۔ لیکن اس مرتبہ چونکہ ریاست کرناٹکا کے بیلگام کے رکن پارلیمان سریش انگڑی ریلوے وزیر ہیں ،اورنرملا سیتا رامن ریاست سے ہی راجیا سبھا کے لئے منتخب ہوکر وزیر کا عہدہ سنبھالی ہوئی ہیں۔ ان وجوہات کی بنا پر خواب بیدا ر ہوئے ہیں اور خاص کر ہبلی۔ انکولہ ریلوے لائن کو آگے بڑھائے جانے کی امید لگائی جارہی ہے۔

ہبلی۔ انکولہ ریلوے ہوراٹ سمیتی کے سکریٹری وٹھل داس کامت کا کہنا ہے کہ گزشتہ بجٹ پیش ہونے سے پہلے بھی اس وقت کے وزیر سریش پربھو سےملاقات کرتے ہوئے بات رکھے تھے ،مثبت میں جواب بھی ملا تھا، مگر ہوا کچھ نہیں۔ انتخابات کے دوران جدوجہد کریں گے اس کو سیاسی رنگ دینے کا خدشہ تھا اس لئے خاموش تھے۔ اس مرتبہ کے بجٹ میں تھوڑی امید رہنے کی بات کہی۔ اس کے برعکس سمیتی کے صدر رمانند نایک کا کہنا ہے ہبلی۔ انکولہ ریلوے منصوبے کولےکر کوئی امید نہیں ہے۔ اس سے قبل ریلوے بجٹ الگ سے پیش کیاجاتا تھا جس کے مطابق امیدجتائی جاتی تھی ، اب سب کچھ ایک بجٹ کے تحت لایاگیا ہے۔ کوئی امید نہیں ہے۔ اگر وزیر صاحبہ اس تعلق سے ذکر کرتی ہیں تو ہمیں خوشی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...