سابق گورنر عزیز قریشی نے کہا، جوانوں کی لاشوں پر راج تلک کرنا چاہتے ہیں مودی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th April 2019, 10:40 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 15 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سابق گورنر عزیز قریشی نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کو سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس کے لئے ذمہ دار بتایا ہے۔عزیز قریشی نے الزام لگایا ہے کہ پی ایم نریندر مودی نے سازش کے ساتھ پلوامہ حملہ کرایا ہے، تاکہ انہیں دوبارہ اقتدار میں آنے کا موقع مل سکے۔اتراکھنڈ، اترپردیش اور میزورم کے سابق گورنر عزیز قریشی نے مدھیہ پردیش سیہور میں یہ بیان دیا۔انہوں نے یہاں 14 فروری جموں کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف جوانوں کے قافلے پر ہوئے خودکش بم دھماکے کو ایک گہری سازش قرار دیا۔اتنا ہی نہیں عزیز قریشی نے اس سازش کے لئے براہ راست پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔عزیز قریشی نے کہاکہ پلوامہ آنے منصوبہ کر کے کروایا ہے تاکہ پھر موقع مل سکے، لیکن عوام سمجھتی ہے،اگر مودی چاہیں کہ 42 جوانوں کوقتل کرکے، ان چتاؤں کی راکھ سے اپنا راج تلک کر لیں گے تو عوام ایسا نہیں کرنے دے گی،تاہم اس سے پہلے پلوامہ حملے کے لئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے براہ راست پی ایم مودی کی جانب انگلی اٹھتی رہی ہیں، لیکن ایک سابق گورنر کا وزیر اعظم پر کیا گیا یہ بیان کافی سنگین ہے۔پلوامہ حملے کے بعد سے ہی اس کی ٹائمنگ کو لے کر سوال اٹھتے رہے ہیں۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی حکمراں جماعت پر جوانوں کے خون پر سیاست کرنے کا الزام لگا چکی ہیں،ان کے علاوہ بھی کئی لیڈر پلوامہ حملے کو لے کر موجودہ حکومت کی نیت پر سوال کھڑے کرتے ہیں،اب سابق گورنر نے بھی صاف کہہ دیا ہے کہ اقتدار میں واپسی کے لئے پی ایم مودی نے پلوامہ حملے کی سازش رچی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...