قابل اعتراض بیان کے پیش نظر جیہ پردہ اور عبداللہ اعظم کے خلاف مقدمہ درج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd April 2019, 11:19 PM | ملکی خبریں |

رامپور،22؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش کے ضلع رامپور کی انتظامیہ نے سماجوادی پارٹی ایم ایل اے و اعظم خان کے بیٹے عبداللہ خان اور بی جے پی امیدوار جیہ پردہ کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے کے پاداش میں مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رامپور سے ایس پی امیدوار اعظم کے بیٹے عبداللہ اعظم پرجیہ پردہ کو’’انار کلی‘‘ کہنے اور جیہ پردہ پر بی ایس پی سریمو مایاوتی کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے کے لئے مقدمہ درج کیا گیاہے۔

تیسرے مرحلے کے انتخابی مہم کے اختتام سے عین قبل اپنے والد کے حق میں منعقد ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ اعظم نے کہا تھا کہ ’’ ہمیں بجرنگ بلی اور علی تو چاہیے لیکن انار کلی نہیں‘‘۔ چیف جسٹس آف انڈیا پر لگائے گئے الزامات پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے عبداللہ نے کہا کہ مودی حکومت کے اندر عدلیہ بھی خوف کے سائے میں ہے۔ عبداللہ نے رامپور مقامی انتظامیہ پر اختیار کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے افراد بی جے پی امیدوار کی در پردہ مدد کرر ہے ہیں۔ ایس پی کارکنوں اور لیڈروں پر مقدمے درج کیے جارہے ہیں تاکہ اقلیتی ووٹوں کو متاثر کیا جاسکے۔

رامپور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انجنی کمار جو کہ ریٹرنگ آفیسر بھی ہیں نے پیر کو میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ اعظم خان کے خلاف جیہ پردہ کو’انارکلی‘ کہنے کے پاداش میں مقدمہ درج کیا جائےگا۔ہمیں ثبوت کے طور پر ویڈیو ریکارڈنگ کی کلپ دی گئی۔ اور اسی کے مطابق مقدمہ درج کیا جائےگا۔

وہیں ذرائع کے مطابق بی جے پی لیڈر جیہ پردہ کے خلاف آئی پی سی سیکشن 171(جی) کےتحت ایس پی لیڈر اور بی ایس پی سپریمو مایاوتی پر ذاتی تبصرہ کرنے کے پاداش میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بی جے پی امیدوار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ’’ میرے اوپر اعظم خان کے تبصرے کو ملحوظ رکھتے ہوئے مایاوتی آپ کو ضرورسوچنا چاہیے کہ ان کی ایکسرے کی طرح آنکھیں آپ کو بھی گھور سکتی ہیں‘‘۔ جیہ پردہ پر مقدمہ ان کے 18 اپریل کو ایک انتخابی ریلی میں دیئے گئے بیان کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔ رامپور میں تیسرے مرحلے کے تحت 23 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...