لوک سبھا انتخابات: اُترکنڑا بی جے پی اُمیدوار اننت کمار ہیگڈے نے دوبارہ داخل کیے کاغذات نامزدگی ۔ تازہ کاغذات میں شامل ہے فوجداری مقدمات کی تفصیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th April 2019, 1:41 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 4؍اپریل (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینراکی سیٹ کے لئے بی جے پی کے امیدوار اننت کمار ہیگڈے نے منگل کے دن الیکشن آفیسر کے پاس اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیاتھامگر اس میں کچھ ضروری معلومات موجود نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن آفیسر نے اس کی توجہ دلائی تو بدھ کے دن اننت کمار ہیگڈے نے دوبارہ کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ شریروپا ان کے ساتھ تھی۔

معلوم ہوا ہے کہ پہلے داخل کیے گئے کاغذات میں اننت کمار ہیگڈے پر داخل فوجداری مقدمات اور ان کی آمدنی کے ذرائع کے تعلق سے تفصیلات موجود نہیں تھیں۔دوبارہ داخل کردہ پرچہ نامزدگی میں درج کی گئی تفصیل کے مطابق ضلع شمالی کینرا میں اننت کمار پر دو فوجدار ی مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...