لوک سبھا انتخابات: شمالی کینرا میں کانگریس پر ہے جنتادل ایس کامکمل انحصار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th April 2019, 1:46 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 4؍اپریل (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں اس مرتبہ پارلیمانی انتخاب کی صورتحال بالکل عجیب اور غیر معمولی سی ہوگئی ہے، کیونکہ کانگریس کارکنان کی مکمل حمایت کے بغیر جنتادل امیدوارآنند اسنوٹیکر کے لئے یہاں سے جیت درج کرناکسی بھی طور ممکن نہیں ہے۔

ضلع شمالی کینرا کے پارلیمانی انتخابات میں پہلی مرتبہ کانگریس کا امیدوار میدان سے باہر ہے۔ اور کانگریسیوں کے لئے یہ ایک مشکل مرحلہ ہے کہ جنتادل ایس کا ایک بھی رکن اسمبلی نہ ہونے اور پورے ضلع میں اس پارٹی کا کوئی اہم کردار نہ ہونے کے باوجود صرف ریاستی مخلوط حکومت کے تقاضے پورے کرتے ہوئے جنتادل ایس کے لئے چھوڑی گئی اس سیٹ پر غیر کانگریسی امیدوار کی حمایت کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کانگریسی کارکنان میں اس وقت وہ جوش و خروش موجود نہیں ہے جو بی جے پی کے امیدواراننت کمار ہیگڈے کو شکست دینے اور جنتادل ایس کے امیدوار کو فتح سے ہمکنار کرنے کے لئے ضروری ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے کی موجود گی میں منعقدہ ایک حالیہ میٹنگ کے دوران چند کانگریسی لیڈروں نے اس سیٹ کو جنتا دل کے حوالے کرنے پر اعتراض بھی جتایا مگر دیشپانڈے نے لیڈران اور کارکنان کو پارٹی ہائی کمان کے حکم کی تعمیل کرنے کا مشورہ دیا ۔

ضلع کی تاریخ بتاتی ہے کہ یہاں سے کبھی بھی جنتاپریوار کا امیدوار کامیاب نہیں ہوا ہے۔جنتادل ایس کے ضلعی لیڈران کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے کارکنان ایک ساتھ مل کر جد وجہد کریں گے تو بی جے پی امیدوار کو  شکست دی جاسکتی ہے۔اور اس کے لئے سینئر کانگریسی لیڈر اور ضلع انچارج وزیر دیشپانڈے کو پوری طرح سرگرم ہونا پڑے گا اور اپنے لیڈروں اور کارکنان کواس کے لئے آمادہ کرنا ہوگا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...