انگلینڈ میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی دے دی گئی

Source: S.O. News Service | Published on 15th June 2020, 7:35 PM | عالمی خبریں |

لندن،15/جون (آئی این ایس انڈیا)برطانیہ نے بھی لاک ڈاؤن میں نرمیوں کا اعلان کیا ہے اور انگلینڈ میں پیر سے بہت سی دکانیں پھر سے کھل رہی ہیں جبکہ یورپی ممالک نے بھی سفر کے لیے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں۔

چین میں حکام نے بیجنگ میں کورونا وائرس کے بعض نئے کیسز سامنے آنے کے بعد شہر کے دس علاقوں کو لاک کر دیا ہے۔عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 78 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ چار لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد اب تک اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ یورپ کے بیشتر ممالک نے تقریباً تین ماہ بعد سفر کے لیے اپنی سرحدیں کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں اس وبا سے 20 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 15 ہزار سے بھی زیادہ افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔برازیل اب متاثرین اور ہلاکتوں کے اعتبار سے بھی اب امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جہاں 43 ہزار 332 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ- 19 سے اب تک امریکہ میں ایک لاکھ 15 ہزار 730، برازیل میں 43 ہزار 332، برطانیہ میں 41 ہزار 783، اٹلی میں 34 ہزار 354، فرانس میں 29 ہزار 410 اور اسپین میں 27 ہزار 136 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس سے متاثرین کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد حکام نے شہر کے دس علاقوں کو سیل کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئے کیسزکا تعلق ایک بڑی منڈی سے ہے، جسے بند کر دیا گیا ہے اور اس بازار کے قرب و جوار میں رہنے والے دسیوں ہزار افراد کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے علاقے کے کئی اسکولوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ چین میں کسی حد تک اس وبا پر قابو پالیا گیا ہے تاہم بیجنگ میں نئے کیسز کا پتہ چلنے کے بعد حکام نے سخت بندشیں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...