بنگلوروسمیت متعدد اضلاع میں 14جون سے پابندیوں میں نرمی، شام 7 بجے تا صبح 5بجے نائٹ کرفیو، جمعہ کی شام 7 بجے تا پیر کی صبح 5 بجے ویک اینڈ کرفیو، آٹورکشا اور ٹیکسیاں دستیاب ہوں گی

Source: S.O. News Service | Published on 11th June 2021, 9:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍جون (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں جہاں 27؍اپریل سے لاک ڈاؤن ہے، مرحلہ وار اَن لاک کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ اس وقت آیا جب کرناٹک کے بہت سے اضلاع میں کووڈ۔19 کے معاملات میں کمی آئی ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں موجودہ لاک ڈاؤن کو ختم نہیں کیا جاسکے گا لیکن بنگلورو شہری ضلع سمیت 20 اضلاع میں 14 جون سے پابندیوں میں نرمی لائی جائے گی۔ تاہم شیموگہ ، داونگیرے، میسورو، ہاسن، چامراج نگر، دکشن کنڑا، بنگلورو دیہی ضلع، منڈیا ، بیلگاوی اور کوڈاگو میں لاک ڈاؤن بدستور جاری رہے گا۔ 

بنگلورو شہری اور اُڈپی سمیت 20 اضلاع میں جہاں پابندیوں میں نرمی کی جائے گی، وہاں 14 جون سے شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیونافذ رہے گا۔ ہفتے کے آخر میں جمعہ کی شام 7 بجے سے پیر کی صبح 5 تک کرفیو رہے گا۔ اشیائے ضروریہ کیلئے صبح 6 سے دوپہر 2 بجے تک خریداری کی اجازت ہوگی۔ پارکس صبح 5 بجے سے 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اسٹریٹ فروشوں کو صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بیوپار کرنے کی اجازت ہوگی۔ آٹو رکشا اور ٹیکسیاں دستیاب ہوں گی۔ اور ایک وقت میں صرف دو افراد ہی سفر کرسکتے ہیں۔ کارخانوں کو صرف 50 فیصد عملے کے ساتھ کھلولنے کی اجازت ہوگی۔ جب کہ کپڑے کی صنعتیں 30 فیصد ملازمین کے ساتھ کام کرسکیں گے۔ 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کیلئے ضروری ہے کہ وہ کووڈ۔19 ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔ اگر صورتحال بہتر ہوتی ہے تو ہم مزید نرمی کا اعلان کرسکتے ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...