ممبئی: لاک ڈاؤن میں ملی راحت، دکانیں کھل گئیں لیکن بازاروں میں سناٹا

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2020, 8:59 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،2؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) عروس البلاد میں میں کورونا وائرس یا کووڈ -19 کے زیر سایہ لاک ڈاؤن میں راحت دینے کی ہلکی سی پہل کے بعد عام لوگوں نے بھی راحت کی سانس لی ہے، لیکن کئی شعبوں میں مہنگائی میں اضافے اور مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ ویسے پیر سے کئی علاقوں میں جنوبی ممبئی کے اہم ترین بازار میں دکانیں کھولی گئیں اور صاف صفائی کا عمل جاری ہے جبکہ بازاروں میں سناٹا چھایا رہا۔

ممبئی کے شہریوں کے لیے لاک ڈاؤن میں چند رعایتوں کے ساتھ ساتھ بحرعرب میں طوفان کی خبر بے چینی کا باعث بن گئی ہے، کیونکہ اس تعلق سے فی الحال سرکاری سطح پر کوئی واضح تیاری کی نشاندھی نہیں کی گئی ہے۔ حکومت کے ذریعہ جاری ہدایات کے مطابق سیلون، ریسٹورنٹ، گارڈن، سوسائٹی کے احاطوں کے استعمال کی اجازت دے دی گئی، سیلون اور بیوٹی پارلرز میں پیشگی وقت لینے کی پابندی ہے اورسماجی فاصلہ کی ہدایت پر عمل آوری کیا جانا ہے، جس کے پیش نظر باربر بال کٹنگ اور شیونگ وغیرہ کی قیمت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

مذکورہ راحت کے نتیجے میں شاہراہوں پر موٹو گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہونے سے کئی مقامات پر ٹریفک جام نظر آیا اور منٹوں کے سفر کوئی کافی وقت درکار تھا۔ البتہ ممبئی کی لوک ٹرینیں اور گھاٹ کوپر اور ورسوا کے درمیان میٹرو ریل کوفی الحال اجازت نہیں دی گئی ہے کیونکہ ان کی وجہ سے سماجی فاصلے کی پابندی کافی مشکل امر ہے۔

ممبئی کے تاجروں کو سخت دشواری کا سامنا ہے دراصل ان کے ملازمین ان دو ڈھائی مہینے کے عرصے میں اپنے وطن جاچکے ہیں اور دکانوں کی صفائی میں مالکان اور ان کے اہل خانہ ہاتھ بٹاتے ہیں۔ کئی بیوپاریوں کے مطابق چوہوں نے اشیاء کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ خاص طور پر اشیاء خوردنی اور کپڑے کے تاجر کافی پریشان ہیں۔ مانسون کی آمد آمد ہے اور ان کی پریشانی یہ ہے کہ آئندہ دو تین مہینے دھندے پر کافی اثر پڑسکتا ہے۔

ممبئی میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کمپاونڈ میں جہل پہل کی اجازت دے دی گئی ہے اور ان کالونیوں میں بچے سائیکل چلاسکیں گے اور گھریلو خواتین اور ضعیف جوگنگ کرسکیں گے۔ لیکن انہیں اس موقع پر سوشل دوری کا خیال رکھنا ہوگا۔ اس سلسلہ میں 10 سال سے کم اور 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو منع کیا گیا ہے، لیکن صرف تیس منٹ کے لیے چہل قدمی کی اجازت ہوگی۔ فی الحال شہر میں ملٹی پلکس، مال، سنیما ہال، اسکول اور کالج کو اجازت نہیں دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...