لاک ڈاؤن پر ہو سختی سے عمل: اشوک گہلوت

Source: S.O. News Service | Published on 10th May 2021, 5:56 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جے پور، 10؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان میں عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کی چین توڑنے کے لئے آج صبح 5بجے سے لے کر 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا ہے۔ اس مدت کے دوران، ہنگامی اور ضروری خدمات، میڈیکل، دودھ اور دیگر ضروری خدمات کے لئے رعایت رہے گی۔

قبل ازیں، وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ ریاست بھر میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ ریاست کے عوام کی زندگی کی حفاظت کے لئے لاک ڈاؤن کا اثر پہلے دن سے گاؤں ڈھانی تک نظر آنا چاہیے۔ اس میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جانی چاہیے۔ جو بھی شخص رہنما ہدایات کی خلاف ورزی کرے، اس کے خلاف سختی سے کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ ، علاج، ویکسینیشن اور وسائل میں توسیع کے لئے تمام کوششوں کے ساتھ ، حکومت انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرائے گی۔ اس کے بغیر اس مہلک لہر کو روک پانا ممکن نہیں ہے۔

اشوک گہلوت نے اتوار کی رات وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعے کووڈ انفیکشن، لاک ڈاؤن اور وسائل کی دستیابی سمیت دیگر موضوعات پر ایک اعلی سطح کا جائزہ لیا اور کہا کہ کورونا انفیکشن شہروں کے ساتھ ساتھ گاؤں ڈھانی میں بھی پھیل رہا ہے۔ اس سے ہونے والی اموات کافی تشویشناک ہیں۔ ایسی صورتحال میں ریاست کے باشندے انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے پولیس فورس تھانہ اور چوکی کی سطح تک فلیگ مارچ کریں۔

وزیر اعلی نے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں سے آنے والے مریضوں کو ریفرل ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم کرائیں۔ نیز نجی اسپتالوں میں مریضوں سے آکسیجن، بیڈ اور وینٹی لیٹر وغیرہ کی زیادہ قیمت وصول کرنے کے پیش نظر ان سہولیات کی قیمتوں کا عقلی اعتبار سے تعین کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...