”لاک ڈاؤن“ کی ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی؛ میسورو ڈپٹی کمشنر ابھی رام جی شنکر کی وارننگ

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2020, 5:35 PM | ریاستی خبریں |

میسورو،24؍مارچ (ایس او نیوز) میسورو ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر ابھی رام جی شنکر، نے بتایا کہ سارے عالم کے ساتھ ساتھ میسور ضلع میں دن بدن تیزی سے پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایت کے باوجود چند افراد اس پر سنجیدگی کے ساتھ عمل نہیں کررہے ہیں۔

لیکن میسورو ضلع انتظامیہ اور میسورو کی پولیس اس لاپروائی کو اتنی آسانی کے ساتھ نہیں لے گی بلکہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاررروائی کی جائے گی۔ اور غیر ضمانتی مقدمات دائر کرکے انہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔

میسورو ضلع کے ڈپٹی کمشنر ابھی رام جی شنکر، میسور کے پولیس کمشنر ڈاکٹر چندر گپتا اور میسورو ضلع کے سپر نٹنڈنٹ آف پولیس سی بی رشیانت نے اعلان کیا کہ آئی پی سی کی دفعہ 270کے تحت ہدایت کی خلاف ورزی کے خلاف غیر ضمانتی مقدمات دائر کرکے انہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔جس پر دو سال کی سزا، یا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے یا پھر سزا اور جرمانہ دونوں ادا کرنا پڑے گا۔

میسورو کی پولیس ”لاک ڈاؤن“کی ہدایت کو سختی کے ساتھ لاگو کرے گی۔ سخت ہدایت کے باوجود عوام معمول کی طرح شہر میسورو کی مختلف سڑکوں پر گھوم پھر رہے ہیں، میسور کی پولیس مائک کے ذریعہ عوام کو آگاہ کررہی ہے اور بے ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی سخت تاکید کررہی ہے۔ صرف گھروں میں رہ کر ہی اس مہلک کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔

میسورو ضلع انتظامیہ اور میسورو پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر اگر صرف دو ہفتے عمل کریں گے تو حالات بہت جلد معمول کی طرف لوٹ آئیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ صرف ضروری اشیاء کی خرید و فرخت کے لئے اجازت دی گئی ہے۔ اب ہوٹلوں سے پارسل لے جانے کی سہولت کو بھی بند کردیا گیا ہے عوام اس کا غلط استعمال کررہے ہیں اور ہوٹلوں سے پارسل لے کرہوٹلوں کے باہر کھانا کھا رہے ہیں۔ اس لئے ہم نے میسورو ضلع کے تمام ہوٹلوں کے مالکوں کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ پارسل بھی فروخت نہ کریں۔

پریس کانفرنس میں میسورو کے پولیس کمشنر ڈاکٹر چندر گپتا اور میسورو ضلع کے سپر نٹنڈنٹ سی بی رشیانت بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔