’لاک ڈاؤن-2‘ کے لیے گائیڈ لائن جاری، مذہبی مقامات میں عبادت پر پابندی برقرار

Source: S.O. News Service | Published on 15th April 2020, 12:52 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،15؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا انفیکشن کو لے کر پی ایم مودی نے ملک گیر لاک ڈاؤن کو 3 مئی تک جاری رکھنے کا اعلان منگل کے روز ہی کر دیا تھا۔ پی ایم مودی نے اس اعلان کے ساتھ ہی کہا تھا کہ بدھ کو لاک ڈاؤن کے تعلق سے نئی گائیڈ لائن جاری ہوگی۔ اب وزارت داخلہ کی نئی گائیڈ لائن سامنے آ گئی ہے۔ اس میں کسانوں کو راحت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیکن مذہبی مقامات یعنی مسجد، مندر، گرودوارہ یا چرچ میں عبادت پر پابندی 3 مئی تک جاری رہے گی اور اس میں کوئی چھوٹ نہیں دی گئی ہے۔

زراعتی شعبہ کو کچھ چھوٹ دینے کے ساتھ ہی کنسٹرکشن پروجیکٹ کو بھی محدود طور پر چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تازہ گائیڈ لائن کے مطابق کھانے پینے اور دوا بنانے والی تمام انڈسٹریز کھلی رہیں گی اور اس کے ساتھ ہی دیہی ہندوستان میں کارخانوں کو کھولنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ لیکن قابل غور ہے کہ یہ اجازت 20 اپریل کے بعد ہی ملے گی اور ایسے علاقوں کو چھوٹ دی جائے گی جہاں کورونا انفیکشن کے نئے معاملے سامنے نہیں آ رہے ہیں اور ہاٹ اسپاٹ نہیں ہیں۔

سبھی اسکول، کالج، سنیما ہال، شاپنگ مال 3 مئی تک بند رہیں گے: نئی گائیڈ لائن کے مطابق سبھی تعلیمی و تربیتی ادارے 3 مئی تک بند رہیں گے اور انھیں 20 اپریل سے کوئی چھوٹ ملنے والی نہیں۔ ٹیکسی (آٹو اور سائیکل رکشہ سمیت) اور کیب ایگریگیٹرس کی خدمات 3 مئی تک بند رہیں گی۔ سنیما ہال، مال، شاپنگ کمپلیکس، اسپورٹس کمپلیکس، جم، سوئمنگ پول، تھیٹر، بار وغیرہ بھی 3 مئی تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔ سیاسی اور کھیل تقریبات کے انعقاد پر بھی پابندی جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ ماسک پہننا سبھی کے لیے لازمی کیا گیا ہے۔ گھر میں بنے ماسک، دوپٹہ یا گمچھا کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ 3 مئی تک سبھی گھریلو اور بین الاقوامی ہوائی سفر (سیکورٹی مقاصد کو چھوڑ کر)، مسافر ٹرینوں (سیکورٹی مقاصد کو چھوڑ کر)، پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بسیں، میٹرو ریل وغیرہ سبھی بند رہیں گی۔

زراعتی سرگرمیاں جاری کرنے کا فیصلہ: زراعت سے جڑی سبھی سرگرمیاں شروع ہوں گی، کسانوں اور زراعتی مزدوروں کو ہارویسٹنگ سے جڑے کام کرنے کی چھوٹ رہے گی۔ زراعتی مشینوں کی دکانیں، ان کی مرمت اور اسپیئر پارٹس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ کھاد، بیج، جراثیم کش بنانے اور تقسیم کرنے کی سرگرمیاں بھی شروع ہوں گی۔ کٹائی سے جڑی مشینوں (کمپائن) کے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں جانے پر بھی کوئی پابندی نہیں رہے گی۔

صحت اور بینکنگ سروسز جاری رہیں گی: اسپتال، نرسنگ ہوم، کلینک، ڈسپنسری، کیمسٹ شاپ یعنی دواخانہ، میڈیکل لیب اور سنٹر کھلے رہیں گے۔ پیتھ لیب، دوائی سے جڑی کمپنیاں بھی اپنا کام جاری رکھیں گی۔ بینک، اے ٹی ایم وغیرہ بھی کھلے رہیں گے اور حسب سابق اپنا کام کرتے رہیں گے۔

شادی بیاہ اور مذہبی تقاریب کی اجازت نہیں: گائیڈ لائن میں شادی بیاہ کی تقریبات اور کسی بھی مذہبی تقاریب کے انعقاد کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ان سب پر 3 مئی تک مکمل پابندی رہے گی۔ جاری گائیڈ لائنس کے مطابق باہر تھوکنے والوں اور قانون توڑنے والوں پر کارروائی کی جائے گی، لاک ڈاؤن پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

جاری گائیڈ لائن کے مطابق چار پہیہ گاڑی مثلاً کار چلانے والے لوگوں میں ڈرائیور کے علاوہ ایک دیگر شخص بیٹھ سکتا ہے اور اس کے لیے بھی اجازت ضروری ہے۔ گویا کہ ایک کار میں دو لوگ سوار ہو سکتے ہیں۔ دوپہیہ گاڑیوں پر صرف ایک شخص کے سواری کی اجازت ہے اور اس کے لیے بھی انتظامیہ سے اجازت لینی ہوگی۔

اس درمیان منریگا میں کام کرنے کی اجازت ہوگی لیکن سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھنے کے لیے کہا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ضروری سامانوں، مثلاً پٹرولیم اور ایل پی جی پروڈکٹس، دواؤں، خوردنی اشیاء کے ٹرانسپورٹیشن کی اجازت بھی رہے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...