لاک ڈاؤن: بھوکی تھی فیملی، مزدور نے 2500 کا موبائل بیچ کر خریدا راشن، پھر لگا لی پھانسی

Source: S.O. News Service | Published on 18th April 2020, 10:19 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چندی گڑھ،18؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں لاک ڈاؤن کے درمیان فاقہ کشی اور غریبوں کی بدحالی کا معاملہ کئی ریاستوں سے لگاتار سامنے آ رہا ہے۔ اس درمیان ہریانہ سے ایک دردناک خبر سامنے آئی ہے جہاں اپنی فیملی کو بھوک پیاس سے پریشان دیکھ کر ایک مزدور نے اپنا موبائل 2500 میں فروخت کر دیا اور پھر اس پیسے سے کھانے پینے کا سامان خرید کر گھر لایا۔ بعد ازاں اپنی مفلسی و لاک ڈاؤن میں کام نہ ملنے سے پریشان مزدور نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں کے مطابق ہریانہ کے گروگرام میں 35 سالہ مزدور چھبو منڈل اپنے ماں باپ، بیوی اور چار بچے کے ساتھ محنت مزدوری کر کے زندگی گزار رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ بہار سے تعلق رکھنے والا چھبو منڈل گروگرام میں کافی مدت سے پینٹر کا کام کرتا آ رہا ہے، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے سے کوئی بھی کام ملنا بند ہو گیا تھا۔ دھیرے دھیرے فاقہ کشی کی نوبت آ گئی۔ جمعرات کی صبح اس نے اپنا موبائل بیچنے کا فیصلہ کیا اور پھر کسی طرح 2500 روپے حاصل کر لیے۔

انگریزی روزنامہ 'انڈین ایکسپریس' میں شائع خبر کے مطابق 2500 روپے میں سے اس نے کچھ راشن خریدا اور ایک پورٹیبل پنکھا لے کر گھر پہنچا۔ جمعرات کی شام اس نے گھر کے پیچھے والے حصے میں اپنی بدحالی سے پریشان ہو کر پھانسی لگا لی۔ چھبو کی بیوی پونم کا کہنا ہے کہ راشن خرید کر وہ گھر پہنچے تھے جسے پکانے کی تیاری کر رہی تھی۔ بچے دادا-دادی کے ساتھ گھر کے باہر کھیل رہے تھے۔ اسی دوران چھبو منڈل نے گھر کے اندر سے دروازہ بند کر لیا اور ساڑی کا پھندا بنا کر پھانسی لگا لی۔

بتایا جاتا ہے کہ فیملی کی مالی حالت اس قدر خراب ہے کہ آخری رسوم ادا کرنے کے لیے بھی پاس میں پیسہ نہیں تھا۔ ڈی ایل ایف فیز-5 کے پیچھے سرسوتی کنج میں رہنے والی چھبو کی فیملی کی مدد کے لیے ان کے پڑوسی آگے آئے، تب جا کر آخری رسوم ادا کی جا سکی۔

پونم کا کہنا ہے کہ "وہ (چھبو منڈل) لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت پریشان ہو گئے تھے۔ ہمارے پاس کھانے پینے کا سامان نہیں تھا۔ نہ کام تھا اور نہ پیسہ۔ ہم پوری طرح سے حکومت کے ذریعہ تقسیم کیے جا رہے مفت کھانے پر منحصر تھے۔ لیکن وہ بھی روزانہ نہیں مل رہا تھا۔"

اس پورے معاملے میں گروگرام کے پولس افسر کا کہنا ہے کہ مزدور ذہنی طور پر کافی دن سے پریشان تھا اور اسی لیے اس نے خودکشی جیسا قدم اٹھایا۔ گروگرام سیکٹر53 پولس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے کہا کہ "ہمیں معاملے کی خبر دوپہر بعد ملی۔ مہلوک مہاجر مزدور تھا اور کئی دنوں سے ذہنی طور پر پریشان تھا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو گھر والوں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔"

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...