ابھی نہیں ہٹے گا لاک ڈاؤن، دھیرے دھیرے دی جائے گی سہولتیں: ادھو ٹھاکرے

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2020, 2:51 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،29؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹرا میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور اس کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر ریاست میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا اشارہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے آج واضح طور پر کہا ہے کہ 30 جون کے بعد بھی لاک ڈاؤن جاری رہے گا، تاہم اسی کے ساتھ انھوں نے یہ کہہ کر عوام کو تسلی بھی دی کہ لاک ڈاؤن کے درمیاں دھیرے دھیرے سہولیتں دی جائیں گی۔

آج عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ پرسوں ہم "قومی یوم ڈاکٹرس ( نیشنل ڈاکٹرس ڈے) " منا رہے ہیں۔ وہ ہمارے لیے کورونا سے لڑ رہے ہیں، میں انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر انھوں نے کوویڈ-19 سے شفایاب ہونے والے افراد سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور اپنا خون عطیہ کریں۔ تاکہ پلازمہ تھیراپی کے ذریعے سے دوسرے مریضوں کا علاج کیا جا سکے۔ انھوں نے بتایا کہ پلازمہ تھیراپی سے 90 فی صد مریض ٹھیک ہو رہے ہیں۔

یکم جولائی کو ریاست میں یوم ڈاکٹر اور کسانوں منائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن کو نہیں اٹھایا جائے گا لیکن اس سے ریاست کے شہریوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔ کچھ جگہوں پر سختی تو کچھ جگہوں پر بہت راحت دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب عوام کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم کس طرح سےاحتیاط کریں کہ یہ بیماری مزید پھیلنے نہ پائے، نیز عوام کو دیگر موسمی امراض جیسے ملریا اور ڈینگو وغیرہ سے بھی اپنی اور اپنے اہل و عیال کی حفاظت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود سمجھتا ہوں کہ لاک ڈاؤن سے عوام کو کتنی تکلیف اٹھانی پڑتی ہے لیکن ہمیں یہ اسلئے کرنا پڑا تاکہ لوگ محفوظ رہ سکیں۔

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ عوام اس بارے میں تجسس میں ہے کہ لاک ڈاؤکے بارے میں کیا فیصلہ ہوگا، اس تعلق سے میں کہنا چاہتا ہوں کہ ابھی بحران ختم نہیں ہوا ہے۔ خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ ہم ایک وقت میں ایک قدم اٹھانے جارہے ہیں۔ آہستہ آہستہ تمام سہولیات کا آغاز کریں گے۔ یقینا اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو گھر سے باہر نکلنے نہیں دیا جائےگا۔ ہم معیشت کو تیز کرنا شروع کر رہے ہیں۔

کاروبار شروع ہو چکے ہیں مزدور بھی آرہے ہیں جس سے معیشت کو استحکام ملے گا ۔لیکن ابھی یہ مت سمجھو کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔کیونکہ کورونا کا قہر ابھی باقی ہے، اور مریضوں کی تعداد بھی لگاتا بڑھ رہی ہے اسلئے میری آپ سے گزارش ہے کہ احتیاط برتیں کہ آپ غیر ضروری چیزوں کے لئے باہر نہ جائیں۔ اور اپنی اور اپنے خاندان والوں کی حفاظت کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...