کاروار: کووڈ مریضوں کو اسپتال لے جانے کے خلاف مقامی لوگوں نے کھڑی کی رکاوٹ۔ پولیس کی مداخلت کے بعد مسئلہ ہوا حل 

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2020, 11:57 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،27/جولائی (ایس او نیوز) شہر کے کے ای بی کالونی میں مقیم پانچ کووِڈ متاثرین کو اسپتال لے جانے کی راہ میں مقامی لوگوں نے رکاوٹ کھڑی کردی اور پی پی ای کٹ پہن کرمریضوں کو لینے کے لئے پہنچنے والے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے عملے کوایک گھنٹے تک  روکے رکھا، مگر بعد میں پولیس کے اعلیٰ افسران کی مداخلت کے بعد  مسئلہ حل کرلیا گیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  13جولائی کو ایک شخص کووڈ سے متاثر ہواتھا۔ وہ اسپتال میں رہ کرصحت یاب ہوکر گھر لوٹا تھا۔ مگر اس کے رابطے میں آنے والے دو بچوں سمیت پانچ لوگوں کی رپورٹ بھی پوزیٹیو نکلی اور ڈپارٹمنٹ کی طرف سے انہیں اسپتال لے جانے کے لئے ایمبولینس پہنچ گئی۔مگر جو شخص اسپتال میں پہنچ کر علاج کے بعد واپس گھر لوٹاتھا اس نے کاروار میڈیکل کالج اسپتال کی بدنظمی، کھانا پینا وقت پر میسر نہ ہونے جیسے مسائل مقامی افراد کو بتائے تھے۔ اس پس منظر میں جب  پانچ  نئے مریضوں کو اسپتال لے جانے جب محکمہ صحت کے اہلکار علاقہ میں پہنچے تو  مقامی افراد نے زبردست مزاحمت کی اور انہیں اسپتال  بھیجنے  سے انکار کیا۔اس دوران اچھا خاصا ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور  لوگ  طبی عملے کے سامنے احتجاج پر اتر آئے۔ 

عوام کی طرف سے احتجاج کی خبر ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کی مگر احتجاجی کوئی بھی بات ماننے کے لئے تیار نہیں ہوئے۔ پھر ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر سنتوش شیٹی اور پی ایس آئی سنتوش کمار سمیت پولس کی اضافی فورس  جائے وقوع پر پہنچ گئی  اور احتجاجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  انہیں مطمئن کرنے  میں کامیاب ہوئے جس کے بعد مریضوں کو اسپتال لے جایا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔