غیر قانو نی قبضہ جات کی انہدامی کارروائی روک دی گئی، بی بی ایم پی افسروں پر امتیاز برتنے مقامی افراد کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2022, 12:08 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 21؍ستمبر(ایس او  نیوز) مہادیو پورہ زون میں راج کا لوے پر غیر قانونی قبضہ جات ہٹانے کی کارروائی کا دوبارہ آغاز ہوا تاہم بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) افسران پر امتیاز برتنے کا مقامی افراد کی جانب سے الزام لگائیے جانے کے بعدکل کارروائی درمیان میں ہی روک دی گئی۔

اطلاع کے مطابق بی بی ایم پی حدود کے صرف مہا دیو پورہ زون میں قبضہ جات ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا، جس کے تحت صرف5منٹ پر قبضہ ہٹا دیا گیا۔ مقامی افراد نے الزام لگایاہے کہ غریبوں کے شیڈ،چھوٹے کارخانے،پاولٹری فارم،کمپا ؤنڈ، گیٹ وغیرہ منہدم کیاجارہا ہے جبکہ وپرو اور سالار پوریا کی جانب سے غیر قانونی قبضہ جات کی جگہ کی مارکنگ کے باوجود انہدامی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ عام افراد کو خود انہدامی کارروائی کئے لئے وقت نہ دیتے ہو ئے منہدم کیا گیا۔

بتا یا جا تا ہے کہ وپرو کی جگہ کے خلاف کارووائی کے دوران انجینئروں کو فون کال آنے کے بعد جے سی بی ہٹائے گئے اور اس کے قریب شیڈ اور خالی جگہ پر کارروائی کی کوشش کی۔ اس پر مقامی افراد نے سخت مخالفت کی اور افسروں کے ساتھ لفظی جھڑپ کی۔بتا یا جا تا ہے کہ پو لیس کی مدد سے پاولٹری فارم اور دیگر شیڈس کو منہدم کیا گیا۔ اس موقع پر بڑی کمپنیوں کے قبضہ جات پہلے ہٹانے کے مطالبہ کے بعد کارروائی کو روک دیا گیا۔

اطلاع کے مطابق مارتہلی پو لیس تھانے کے عقب میں کاڑوبیسنہلی واٹر بورڈ کی واٹر پروسسنگ یونٹ(این ٹی پی) کے راج کالولے پر تعمیر آر سی سی پل،گروڈا چار پالیہ تالاب کے قریب اپارٹمنٹ کمپا ؤنڈ،ایسٹ پارک روڈ کے عقب میں راج کا لوے پر مو جود شیڈ،روڈ، گرین روڈ ریسی ڈینسی کے احاطے میں راج کالوے کی دونوں جانب نصب150میٹر حصہ،،کاڑ گوڑی وجئے لکشمی کالونی راج کالوے کی دونوں جانب75میٹر لمبا کمپا ؤنڈ اور دو شیڈس کو ہٹا یا گیا۔ اس دوران راج کالوے پر موجود10گھروں میں سے 8مکانوں کو نوٹس جاری کی گئی۔ رین بو لے آؤٹ اسو سی ایشن نے ہالنا ٹکنالوجی تالاب سے ساو لا کیرے رابط کار راج کا لوے پر غیر قانونی قبضہ ہٹا کر تعمیر رین بو لے آؤٹ میں راج کا لوے کی صفائی کر تے ہو ئے نالہ کو چوڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

چئیترا کنداپورا بی جے پی ٹکٹ فراڈ معاملہ میں 2 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء ، 76 لاکھ روپے بازیافت - 8 ملزمین گرفتار

بی جے پی سے اسمبلی ٹکٹ دلانے کے نام پر کٹر ہندوتوا وادی کارکن چئیترا کنداپورا کی طرف سے گووندا بابو نامی تاجر کے ساتھ کیا گیا جو 5 کروڑ روپے فراڈ کا معاملہ ہے اس تعلق سے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پولیس کمشنر بی دیانندا نے کہا کہ چئیترا کنداپور اس کے ساتھیوں کی ...

کرناٹک میں 1,17,646 بی پی ایل کارڈس ترمیم کیلئے منظور؛ عنقریب نئےبی پی ایل کارڈس کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی اجازات

محکمہ خوراک نے بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کو ایک اچھی خبر یہ دی ہے کہ جن بی پی ایل کارڈ ہولڈرس نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ پچھلے ایک ماہ میں 53219 مستفید ین نے نظرثانی کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ جملہ 3 لاکھ 70 ہزار عرضیاں ترمیم کے لئے موصول ہوئی ہیں۔ ان عرضیوں میں سے ایک لاکھ 17 ...

کرناٹک میں بارش کی کمی سے 42 لاکھ ایکٹرعلاقہ کی فصلیں تباہ؛ جلد ہی مرکز کو رپورٹ روانہ کی جائے گی: کرشنا بائرے گوڈا

کرناٹک کے  وزیر برائےمحصولات کرشنا بائرے گوڈا نے کہا کہ ریاست کے 195 تعلقہ جات کو قحط زدہ قرار دیا جا چکا ہے اور اور ان تعلقہ جات کے لئے مرکز سے معاوضہ کے لئے عرضی داخل کرنے کا میمونڈرم ایک ہفتہ کے اندر پیش کیا جائے گا۔