اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں آسمانی بجلی گرنے سے 68 لوگوں کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 13th July 2021, 12:07 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ؍بھوپال؍جئے پور؍،13؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بجلی گرنے سے 68 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ خبر کے مطابق اکیلے اتر پردیش میں الگ الگ اضلاع میں بجلی گرنے سے 41 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اتر پردیش حکومت کے مطابق اکیلے پریاگ راج یعنی الہ آباد میں سب سے زیادہ 14 افراد کے بجلی گرنے سے موت ہو گئی ہے، کانپور دیہات اور فتحپور میں پانچ پانچ افراد کی موت ہو ئی ہے، کوشامبی میں چار افراد، فیروز آباد میں تین افراد، اناؤ اور حمیر پور میں دو دو افراد، کانپور شہر، ہردوئی و مرزا پور میں ایک ایک فرد کی موت ہوئی ہے۔

ادھر راجستھان میں بجلی گرنے سے 20 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اتوار کو آسمانی بجلی گرنے سے جے پور میں 11، دھولپور میں تین، کوٹا میں چار، جھالاواڑ میں ایک اور باراں میں ایک فرد کی موت ہوئی ہے۔ راجستھان حکومت نے مرنے والے کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ راجستھان کے آمیر محل کے واچ ٹاور میں زیادہ تر نوجوان قلعہ کے پاس ایک پہاڑی پر موسم کے مزہ لے رہے تھے۔ ان میں سے کچھ لوگ سیلفی لے رہے تھے۔ شام کے وقت وہاں آسمانی بجلی گری اور کئی لوگ وہیں گر گئے۔ وہیں مدھیہ پردیش میں بجلی گرنے سے سات افراد کے مرنے کی خبر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...