منڈگوڈ اوربیجاپور میں بجلی گرنے سے ہلاکتیں؛ بھٹکل،ہوناور، کمٹہ سمیت مینگلور میں کچھ وقفے کےلئےہوئی طوفانی ہواوں کے ساتھ زوردار بارش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th April 2021, 2:50 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 13/اپریل (ایس او نیوز)  شدید گرمی کے بعد  اتوار اور پیر کی شام کو کچھ وقفہ کےلئے ہوئی زور دار بارش سے ایک طرف  گرمی کی شدت میں کمی محسوس کی جارہی ہے تو وہیں اُترکنڑا کے منڈگوڈ اور بیجاپور کے  پڈگانور قصبہ میں  بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  دیور ہیّپرگی تعلقہ کے پڈگانور میں ایک خاتون اُس وقت ہلاک ہوگئی جب وہ کھلے میدان میں اپنے جانوروں کو چرارہی تھی، اچانک   تیز ہواوں کے ساتھ بادلوں  کی گڑگڑاہٹ شروع ہوئی، ایسے میں  ایک بجلی ایسے  چمکتے ہوئی گری کہ  خاتون   اُس کی لپیٹ میں آگئی۔ مہلوک خاتون کی شناخت  لکشمی بائی ارجن تلوار (50) کی حیثیت سےکی گئی ہے۔ واردات پیر کو پیش آئی۔

اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے موصولہ اطلاع کے مطابق  یہاں اتوار کی  شام کو گری بجلی سے تعلقہ کے کالیکیری قصبہ کے گھاٹو شیندے (32) کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ گھاٹو کھیتی کا کام مکمل کرکے اپنے گھر لوٹ رہا تھاکہ اچانک بارش شروع ہوگئی جس کے دوران ایک ایسی بجلی گری کہ گھاٹو  اُس کی زد میں آگیا۔ گھاٹو کو فوری طور پر  یلاپور اسپتال لے جایا گیا مگر اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی وہ دم توڑ چکا تھا۔

بتاتے چلیں کہ  بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں گذشتہ  کچھ دنوں سے گرمی اپنی انتہاءکو پہنچی ہوئی تھی، ویسے تو درجہ حرارت 32 ڈگری دکھارہا تھامگر   ہوا میں رطوبت (Humidity)  اتنی زیادہ  تھی کہ  گرمی کی شدت 38 ڈگری سے بھی زیادہ محسوس کی جارہی تھی۔ کاروار اور انکولہ میں پیر کی شام کو  اچانک طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش شروع ہوئی  جبکہ کمٹہ، ہوناور اور بھٹکل میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کچھ وقفے کےلئے ہی سہی طوفانی ہواوں کے ساتھ زوردار بارش ہوئی۔ پتہ چلا ہے کہ مینگلور، اُڈپی اور دیگر علاقوں میں بھی  طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ساحلی علاقوں میں رمضان کی شروعات کے ساتھ ہی گرمی کا زور  تھوڑا بہت ٹوٹ گیا ہے۔

خیال رہے کہ  13 اپریل سےریاست  کیرالہ اور مینگلور سمیت بھٹکل سے کمٹہ تک رمضان کے روزے شروع ہوچکےہیں، ایسے میں شدت کی گرمی سے لوگ بے حد پریشان ہیں، رات کی  بارش سے ویسے تو صبح تک گرمی میں کمی نظر آرہی تھی، مگر  دن گذرنے کے ساتھ ہی گرمی  میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...