موڈبیدری میں بجلی گرنے سے ایک بزرگ خاتون ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th October 2019, 9:19 PM | ساحلی خبریں |

موڈبیدری18/اکتوبر (ایس او نیوز) جمعرات  شام کو ہوئی زبردست برسات کے دوران موڈبیدری میں بجلی گرنے سے ایک بزرگ خاتون ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

 بتایاجاتا ہے کہ اجّی بیٹو نامی مقام پر اَپُو شیٹی کی اہلیہ اَپّی شیڈتی (80 سال) کل شام تیز برسات کے وقت اپنے گھر کے ورانڈے پر اپنی بیٹی کی ساتھ بیٹھی ہوئی تھی۔ اس وقت جب زور سے بجلی کڑکی تو اس کا اثر گھر کی دیوار پر ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے بجلی کا جھٹکا لگنے سے اپّی شیڈتی زمین پر گر گئی۔ فوری طور پر اسے علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر اس نے دوران سفر ہی دم توڑ دیا۔ 

 اس حادثے کی اطلاع ملنے پر موڈبیدری تحصیلدار انیتا لکشمی، انچارج ریوینیو انسپکٹر شرینواس، ولیج اکاؤنٹنٹ بھَویا، میونسپل کاونسلر جوسّی منیجس، پولیس سب انسپکتر دیوپّا وغیرہ نے متاثرہ مقام پر پہنچ کر معائنہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...