یوگی آدتیہ ناتھ نے گنائے 4.5 سال کے کام، اکھلیش یادو نے بتایا جھوٹ، پرینکا گاندھی نے کہا ’ناکام رہی حکومت‘

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2021, 12:03 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کے روز اپنی حکومت کا رپورٹ کارڈ جاری کر دیا اور اطلاع دی کہ ان کی حکومت نے گزشتہ 4.5 سالوں میں کیا کیا ترقیاتی کام کئے۔ رپورٹ کارڈ جاری ہونے کے بعد حزب اختلاف کے لیڈران نے یوگی آدتیہ ناتھ کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی، سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور مایاوتی نے یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ عوام کے سوالوں کا جواب نہ دے کر جھوٹ بول رہے ہیں۔

یوگی آدتیہ ناتھ کے رپورٹ کارڈ پر طنز کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے اسے جھوٹ قرار دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’یوپی حکومت کو 4.5 سال بعد عوام کے سوالوں کے جواب دینے چاہئیں تھے، لیکن نہیں۔ پھر جھوٹ، جھوٹ اور صرف جھوٹ‘‘۔

بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے بھی رپورٹ کارڈ کے حوالہ سے یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعے حکومت کے دعوؤں کو حقیقت سے دور قرار دیا ہے۔

وہیں، یوگی حکومت کے رپوٹ کارڈ پر سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے طنز کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیا۔ اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کیا، کہ ’’اس متکبر حکومت کے 54 مہینے گزر چکے اور چھ مہینے بچے ہیں۔ اس حکومت میں کسان، غریب، خاتون اور نوجوان پر ظلم و ستم ہو رہا ہے اور حکومت کی جملہ بازی برقرار ہے۔ نہیں چاہئے ایسی حکومت جس کا سچ ہے، ٹھگ کا ساتھ، ٹھگ کا وکاس، ٹھگ کا وشواس، ٹھگ کا پریاس۔‘‘ اکھلیش یادو نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ جھوٹ کے پھول کا استعمال کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...