ہنڈن برگ رپورٹ کے بعد اڈانی گروپ کے لیے پھر آئی بری خبر، کمپنی سے سوال پوچھنے کی تیاری میں ایل آئی سی

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2023, 11:36 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 31؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) اڈانی گروپ سے متعلق ہنڈن برگ رپورٹ کے بعد جاری ہنگامہ کے درمیان ایل آئی سی نے پیر کے روز کہا کہ اس رپورٹ پر ہم کچھ دنوں میں اڈانی گروپ کے انتظامیہ سے بات کریں گے۔ ہمیں سوال پوچھنے کا حق ہے۔ ہنڈن برگ رپورٹ کے انکشاف میں اڈانی گروپ پر قرض کی اعلیٰ سطح اور ٹیکس ہیون کے استعمال کا الزام لگایا گیا ہے، جس کے بعد سے گروپ سوالوں کے گھیرے میں آ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایل آئی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر راج کمار نے کہا کہ تازہ انکشافات سے مشکل حالات پیدا ہو رہے ہیں اور ہمیں یقین نہیں ہے کہ حقیقی صورت حال کیا ہے۔ چونکہ ہم ایک بڑے سرمایہ کار ہیں اس لیے ہمیں متعلقہ سوالات پوچھنے کا حق ہے اور ہم یقینی طور سے جلد ہی ان سے بات کریں گے۔

واضح رہے کہ ہنڈن برگ ریسرچ نے اپنی رپورٹ میں اڈانی گروپ پر قرض کی اعلیٰ سطح اور ٹیکس ہیون کے استعمال سمیت کئی فرضی واڑے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ کمپنی پر منظم طریقے سے ملک کو لوٹنے کا الزام بھی لگا ہے۔ اڈانی گروپ کی طرف سے ان الزامات کے جواب دیے گئے ہیں۔ اڈانی گروپ نے سبھی سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ہنڈن برگ ریسرچ کے الزامات کو جھوٹا اور ملک کو بدنام کرنے والا بتایا ہے۔

اڈانی گروپ کے جواب پر ایک بار پھر ہنڈن برگ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے اڈانی گروپ کے 413 صفحات کے جواب پر کہا کہ ہماری رپورٹ کو ہندوستان پر سوچا سمجھا حملہ قرار دے کر اہم ایشوز سے توجہ بھٹکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اڈانی گروپ نے کمپنی کے سربراہ گوتم اڈانی کی ملکیت میں اضافہ کو ہندوستان کی کامیابی کے ساتھ جوڑ کر دکھانے کی کوشش کی ہے۔ لیکن ہمارا ماننا ہے کہ ہندوستان کی جمہوریت کافی مضبوط ہے، آنے والے مستقبل کا ہندوستان سپر پاور ہے۔ لیکن اڈانی گروپ نے ہندوستان کے مستقبل کو پیچھے ڈھکیلنے کی کوشش کی ہے۔ کمپنی منظم طریقے سے ملک کو لوٹ رہی ہے اور خود کو نیشنلزم کی آڑ میں بچا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...