عوامی احتجاج کے بعد لیبیا کی عبوری حکومت مستعفی

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2020, 10:54 PM | عالمی خبریں |

 دبئی،14 /ستمبر (آئی این ایس انڈیا) لیبیا کی عبوری حکومت نے شدید عوامی احتجاج کے بعد کل اتوار کے روز پارلیمنٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لیبیا کی عبوری حکومت کے سربراہ عبداللہ الثنی کی قیادت میں حکومت نے اپنا استعفیٰ پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح کو پیش کیا جسے غور کے لیے پارلیمنٹ‌ میں پیش کر دیا گیا ہے۔

عبوری حکومت کی طرف سے یہ استعفیٰ عوام کے شدید احتجاج کے بعد پیش کیا گیا ہے۔ گذشتہ جمعرات سے لیبیا میں مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف لوگ سڑکوں میں عبوری حکومت کے خلاف سراپا احتجاج تھے۔

درایں‌ اثنا لیبیا کی قومی‌ حکومت کے ترجمان احمد المسماری نے خبردار کیا ہے کہ مظاہروں کی آڑ میں اخوان کے حامی اور تکفیری تخریب کار عناصر بھی اپنے مذموم عزائم کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں پر حملوں کا مطالبہ کرنے والے قوم دشمن عناصر سے عوام کو دور رہنا ہو گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں المسماری کا کہنا تھا کہ عوام کو مظاہروں کا حق ہے اور مسلح افواج عوام کے جائز مطالبات میں عوام کے ساتھ ہیں مگر ہم مظاہرین کی صفوں میں تخریب کار عناصر کے گھسنے کے خطرات پر انتباہ کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ لیبیا کے شہر بن غازی میں گذشتہ جمعرات کے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے بجلی کی روزانہ 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ، ایندھن اور دیگر بنیادی ضرورت کی اشیا کی قیموں میں اضافے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر عبوری حکومت کی برطرفی کے مطالبات درج تھے۔

واضح رہے کہ لیبیا میں دو متوازی حکومتیں کام کر رہی ہیں۔ دارالحکومت طرابلس میں قومی وفاق حکومت قائم ہے جسے اقوام متحدہ اور عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے جب کہ اس کے متوازی عبوری‌حکومت بنغازی اور بعض دوسرے شہروں میں قائم ہے اور اسے لیبیا کی قومی فوج کی معاونت حاصل رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔