لیبیا کی فوج نے مصراتہ میں ترکی کی 19 بکتربند گاڑیاں تباہ کر ڈالیں 

Source: S.O. News Service | Published on 19th November 2019, 7:57 PM | عالمی خبریں |

 طرابلس / 19 نومبر (آئی این ایس انڈیا) لیبیا میں (فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی) فوج نے منگل کو علی الصبح بتایا ہے کہ ترکی کا ایک بحری جہاز فوجی سواریاں اور بکتربند گاڑیاں لے کر وفاق کی حکومت کے زیر کنٹرول شہر مصراتہ کی بندرگاہ پہنچا۔ یہ ساز و سامان لیبیا کی سیکورٹی کے خلاف دشمنانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ واضح رہے کہ یہ اقدام انقرہ کی جانب سے عالمی سلامتی کونسل کی اْس قرار داد کی ایک اور خلاف ورزی ہے جو لیبیا کو ہتھیاروں کی فروخت اور منتقلی کو ممنوع قرار دیتی ہے۔لیبیا کی فوج کی جنرل کمان نے اپنے ایک ہنگامی بیان میں بتایا کہ باوثوق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مصراتہ کے علاقے میں الحدید اور الصلب کی بندرگاہ پر ایک تْرک بحری جہازکے ذریعے پیر کے روز 19 بکتربند گاڑیوں کو اتارے جانے کی کارروائی کا پتہ چلایا گیا۔ ان گاڑیوں کو بعد ازاں بندرگاہ سے منتقل کر کے شہر کے وسط میں واقع صنعتی علاقے پہنچایا جانا تھا۔بیان کے مطابق اس دوران لیبیا کی فوج کے طیارے فوری طور پر حرکت میں آئے اور ان بکتربند گاڑیوں کے ملک دشمن کارروائیوں میں استعمال میں آنے سے پہلے ہی ان کو تباہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں زوردار دھماکے ہوئے کیوں کہ ڈپو میں بکتربند گاڑیوں کے علاوہ گولہ بارود اور میزائل بھی موجود تھے۔لیبیا کی فوج کی جنرل کمان نے ایک بار پھر ترکی کے حکام کو خبردار کیا ہے کہ وہ دہشت گرد ملیشیاؤں کو عسکری سپورٹ فراہم کرنے سے باز رہیں اور مصراتہ شہر کو عسکری کارروائیوں کے لیے استعمال نہ کریں۔ شہری تنصیبات کے نزدیک عسکری ساز و سامان کو ذخیرہ کرنا بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...