پرویز مشرف کو ملی خوش خبری، سزائے موت سنانے والی خصوصی عدالت غیر آئینی قرار

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2020, 9:15 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لاہور،13/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) پاکستان کے سابق صدر جنرل(ریٹا ئرڈ ) پرویز مشرف کو لاہور ہائی کورٹ سے ایک بڑی راحت ملی ہے۔ پرویز مشرف کو جس خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، اس کو لاہور ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 17دسمبر کو خصوصی عدالت نے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت ملک سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر سابق صدر اور فوجی سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی۔

خیال رہے کہ نواز شریف حکومت کے دور میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف 3 نومبر 2007 کو ایمرجنسی لگانے اور آئین توڑنے کے الزام میں سنگین غداری کا مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔ہائی کورٹ بینچ کے مختصر فیصلے کے مطابق پرویز مشرف کا غداری کے الزام میں کیا جانے والا ٹرائل غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 6 میں کی جانے والی ترمیم کا اطلاق ماضی سے نہیں ہو سکتا۔

لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ صرف پرویز مشرف کے لئے راحت کا نہیں ہے بلکہ پاکستان فوج کے لئے بھی ہے کیونکہ پرویز مشرف ایک سابق فوجی سربراہ تھے اور یہ پہلی مرتبہ تھا کہ پاکستان کے کسی فوجی سربراہ کو عدالت سے ایسی سزا سنائی گئی تھی۔پاکستان کی فوجی انتظامیہ پرویز مشرف کے خلاف دیئے جانے والے فیصلے سے بہت پریشان تھی اور ان کو یہ ڈر تھا کہ کہیں یہ معاملہ آئندہ کے لئے نظیر نہ بن جائے۔

رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے اسپیشل کورٹ ترمیمی ایکٹ 1976 کے تحت خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دیا ہے۔قبل ازیں پرویز مشرف کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل کے دوران کہا کہ 3 نومبر 2007 کے اقدامات غیر آئینی تو ہو سکتے ہیں لیکن انہیں سنگین غداری قرار نہیں دیا جا سکتا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا کیس بنانے کا معاملہ کبھی کابینہ میں ایجنڈا کے طور پر پیش نہیں ہوا۔ 2013 میں کابینہ کے فیصلے سے خصوصی عدالت کی تشکیل نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرم کو گرفتار کر کے سزائے موت پر عمل درآمد کرائیں۔فیصلے کے پیرا 66 میں کہا گیا تھا کہ اگر پرویز مشرف مردہ حالت میں ملیں تو ان کی لاش کو ڈی چوک اسلام آباد میں گھسیٹ کر لایا جائے اور 3 دن تک ان کی لاش وہاں لٹکائی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔