کسی کمیونٹی کونشانہ نہیں بنایاجاسکتا، سدرشن ٹی وی کو سپریم کورٹ کاجواب،پابندی جاری رہے گی،اگلی سماعت پیرکوہوگی

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2020, 1:55 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ کی جانب سے پابندی اور تنقیدکے بعد سدرشن نیوز نے جمعہ کے روزکہاہے کہ وہ اس ہفتے کے آخر تک اس معاملے میں حلف نامہ داخل کردے گا-

فرقہ پرستی کوبڑھاوادینے والے اس شومیں سدرشن نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کو دراندازی کرنے کی سازش کا بڑا انکشاف ہوگا- چینل کے سربراہ سریش چاونکے نے یو پی ایس سی(یونین پبلک سروس کمیشن)کے لیے یو پی ایس سی جہادکی اشتعال انگیزاصطلاح تیارکی ہے-

یوپی ایس سی اعلیٰ سطحی بیوروکریسی ملازمتوں کے لیے مسابقتی امتحانات کاانعقادکرتاہے- چینل کا جواب ڈی وائی چندراچوڑ کے ایک سوال کے جواب میں آیا ہے جس میں انھیں سپریم کورٹ نے اشتعال انگیز سمجھے جانے والے مواد سے متعلق سدرشن نیوز کے منصوبے کے بارے میں پوچھاگیا تھا-اس معاملے کی سماعت پیر کی دوپہر 2 بجے ہوگی- فی الحال باقی 6 اقساط پرپابندی برقرار رہے گی-

جسٹس چندرچوڑ نے سدرشن نیوز کے وکیل سے کہاہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ رضاکارانہ طور پر ہمارے پاس آئیں اور ہمیں بتائیں کہ آپ قبول کرنے کے لیے کیاتجویزکرتے ہیں - ہم سینسر کی راہ پر گامزن نہیں ہوناچاہتے ہیں - ہم بطور عدالت جانتے ہیں کہ ایمرجنسی کے دوران کیاہوا- لہٰذا ہم آزادانہ تقریر اور خیالات کویقینی بنائیں گے- انہوں نے کہاہے کہ ہم سنسرشپ نہیں کرنا چاہتے- ہم سنسربورڈنہیں ہیں - ہم چاہتے ہیں کہ چینل ہمارے پاس آئے اور ہمیں بتائے کہ وہ ہمارے شبہات کوکس طرح قبول کرناچاہتاہے- جب ہم میڈیا کی آزادی کا احترام کرتے ہیں تو اس پیغام کو میڈیا تک جانے دیں کہ کسی بھی برادری کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے- آخرکار ہم سب ایک قوم کی حیثیت سے موجود ہیں -ہرکمیونٹی کے ساتھ ہم آہنگی ہونی چاہیے-ہرکمیونٹی کے ساتھ ہم آہنگی ہونی چاہیے-

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...