بھٹکل کی اقامتی اسکول میں جذام بیماری کے متعلق بیداری پروگرام کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st January 2020, 8:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:31؍جنوری(ایس اؤ نیوز) پُرورگا میں واقع کتور رانی چنما اقامتی اسکول میں  تعلقہ صحت عامہ محکمہ کی جانب سےجذام مرض بیداری پروگرام کا انعقاد ہوا۔

تعلقہ پنچایت ممبر ہنومنت نائک نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد کوڑھ جیسی متعدی بیماریوں کی روک تھام میں طلبا کا اہم رول ہونے کی بات کہی۔ بھٹکل تحصیلدار وی پی کوٹرولی نے طلبا سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ موجود ہ دور میں طبی میدان میں کافی ترقی ہوئی ہے، جذام جیسی جان لیوا بیماریوں کا بھی سرکاری اسپتال میں مفت علاج کیا جاتاہے، کوئی اس تعلق سے خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ضلع انسداد بیماری افسر کیاپٹن ڈاکٹر رمیش راؤ نے متعدی بیماریوں  کے متعلق جانکاری دی۔ تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مورتی راج بھٹ نے پروجکٹر کے  ذریعے جذام بیماری پھیلنے کی وجوہات اور اس کے روک تھام پر روشنی ڈالی۔

سنئیر صحت عامہ افسر ایریا دیواڑیگا نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ اس موقع پر طلبا اور عوام کو جذام بیماری روک تھام کے متعلق حلف دلوایاگیا۔ تعلقہ پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگانے پروگرام کی صدارت کی۔ نشانائک اور ساتھیوں نے پرارتھنا کی تو اقامتی اسکول کے پرنسپال رمیش کے نائک نے استقبال کیا۔ استاد وجئے موگیر نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔